ETV Bharat / state

ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی نے پارٹی چھوڑنے کی دھمکی دی

ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی رابندر ناتھ بھٹاچاریہ نے ضلع کمیٹی سے ان کے قریبیوں کو ہٹائے جانے کے بعد پارٹی چھوڑنے کی دھمکی دی ہے۔

ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی نے پارٹی چھوڑنے کی دھمکی دی
ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی نے پارٹی چھوڑنے کی دھمکی دی
author img

By

Published : Nov 8, 2020, 10:32 PM IST

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے ایک اور رکن اسمبلی نے ناانصافی کا الزام لگاتے ہوئے پارٹی چھوڑنے کی دھمکی دے دی۔

سنگور سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی رابندر ناتھ بھٹاچاریہ نے ضلع کمیٹی سے ان کے قریبیوں کو ہٹائے جانے کے بعد پارٹی چھوڑنے کی دھمکی دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کو وفاداروں کی ضرورت نہیں ہے۔ برسوں سے خدمات انجام دینے والوں کو پارٹی سے نکالا جا رہا ہے ہے۔

رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس ضلع کمیٹی میں ان لوگوں کو شامل کیا گیا جو بدعنوانی معاملے میں ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برسوں سے پارٹی کی خدمت کرنے والوں ہر بدعنوان رہنماوں کو ترجیح دی گئی ہے۔ یہ ناانصافی ہے۔

رکن اسمبلی کے مطابق ممتا بنرجی کو اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ کن لوگوں نے انہیں اقتدار میں لایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار میں لانے والوں کو بھول جانا نہایت ہی افسوسناک بات ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے.

سنگور سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ میں نئی ضلع کمیٹی کی مخالفت کرتا ہوں۔ نئی کمیٹی میں جلد تبدیلی کی جائے.

انہوں نے کہا کہ جہاں تک پارٹی چھوڑنے کا سوال ہے تو آنے والے دنوں میں سب کچھ واضح ہو جائے گا۔

رکن اسمبلی نے یہ کہا کہ اگر میری بات نہیں مانی گئی تو پارٹی سے دوری بنا لینے میں ہی بہتری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.