مغربی بنگال میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے حامیوں کو ہدف بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاست کے بردوان ضلع کے کالنا تھانہ علاقے میں نامعلوم شرپسندوں نے ترنمول کانگریس کے رہنما اور پنچایت صدر کو گولی مارکر موت کاگھاٹ اتار دیا ۔ ترنمول کانگریس کے مقتول رہنما موٹرسائیکل کے ذریعہ پارٹی دفتر سے گھرواپس جارہے تھے اسی وقت نامعلوم شرپسندوں نے انہیں گولی ماردی
پولیس کاکہنا ہے کہ نامعلوم شرپسندوں کی فارئرنگ میں ہلاک ہونے والے ترنمول کانگریس کے رہنما کی شناخت انسان ملک کے طور پر ہوئی ہے۔وہ کالنا پنچایت نمبرون کے زراعتی شبعہ کے صدر ہیں۔
پولیس کاکہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران پتہ چلا ہے کہ انسان ملک گزشتہ شب ضلع پارٹی آفیس سے گھرواپس جانے کے دوران نامعلوم شرپسندوں نے انہیں گولی ماردی۔
ضلع پولیس کاکہنا ہے کہ زخمی رہنما کو پہلے ضلع صدر ہستپال میں داخل کرایا گیا ۔ ان کی حالت بگڑجانے کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں کولکاتا لے جانے کی ہدایت دی۔
کولکاتالے جانے کے دوران راستے میں ہی ان کی موت ہو گئی۔ پورے معاملے کی تفتیش جاری ہے۔ اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آ ئی ہے۔ قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
بردوان ضلع ترنمول کانگریس کے صدر اور ان کے حامیوں نے رہنما کے قتل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑک کی ناکہ بندی کردی ۔ اس سے گاڑیوں کی آمدورفت پوری طرح سے ٹھپ پڑگئی۔
ترنمول کانگریس کے حامیوں کا کہنا ہے کہ بھارتیہ جنتاپارٹی کے حامیوں نے ترنمول کانگریس کے رہنما کے قتل میں ملوث ہیں۔انہوں نے قتل کیس میں ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے مزیدکہاکہ انسان ملک کے قتل کیس میں بی جے پی ہی کے حامی ملوث ہیں۔ انسان ملک موٹرسائیکل کے ذریعہ پارٹی آفیس سے گھرواپس آنے کے دوران نامعلوم شرپسندوں نےانہیں گولی ماری۔ اس کامطلب یہ ہے کہ شرپسندوں کو رہنما سے متعلق تمام جانکاری حاصل تھی۔