مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات سے قبل لفظی جنگ کے کھیل میں دونوں پارٹیوں کے رہنما ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کر رہے ہیں۔ اسی درمیان ایک دوسرے کے خلاف قانونی کارروائی کی دھمکی اور نوٹس بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔
ترنمول کانگریس کے سینئر رہنما اور وزیر فرہاد حکیم نے توڑ جوڑ کی سیاست میں ملوث رہنماؤں کو مفاد پرست عناصر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کی وجہ سے عوام کو نقصان پہنچے گا۔
انہوں نے کہا 'ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے شوبھن چٹرجی اور راجیب کے ساتھ اسمبلی انتخابات تک ہی عزت و احترام ہوگا. انتخابات ختم ہوتے ہی پارٹی سے نکال دیا جائے گا'۔
وزیر فرہاد حکیم کا کہنا ہے 'شوبھن چٹرجی اور راجیب بنرجی بی جے پی کو اقتدار میں لا نہیں سکتے ہیں. انہوں نے پارٹی میں شامل ہونے والے سے جو وعدے کئے ہیں اسے پورا نہیں کر پانے پر انہیں پارٹی سے باہر نکال دیا جائے گا یا پھر اہمیت کم کر دی جائے گی'۔
یہ بھی پڑھیے
کرناٹک میں اے سی بی کے چھاپہ مارنے کی کارروائی
انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں اقلیتی طبقہ توڑ جوڑ کی سیاست کرنے والوں کو سبق سکھائے گا۔