ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ہریانہ: بین الاقوامی گیتا مہوتسو میں لاکھوں روپئے مالیت کی کشمیری پشمینہ شال توجہ کا مرکز

کشمیر کی 2 لاکھ 30 ہزار روپے مالیت کی پشمینہ شال انٹرنیشنل گیتا مہوتسو میں سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

ہریانہ: بین الاقوامی گیتا مہوتسو میں لاکھوں روپئے مالیت کی کشمیری پشمینہ شال توجہ کا مرکز
ہریانہ: بین الاقوامی گیتا مہوتسو میں لاکھوں روپئے مالیت کی کشمیری پشمینہ شال توجہ کا مرکز (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 17 hours ago

کرنال : بین الاقوامی گیتا مہوتسو 2024 میں ملک کی مختلف ریاستوں سے کاریگر آئے ہوئے ہیں۔ کشمیر کے کاریگر بھی اپنی پشمینہ شال کے ساتھ بین الاقوامی گیتا مہوتسو میں پہنچے ہیں، جہاں ان کا اسٹال سامعین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ کشمیری کاریگروں کی تیار کردہ پشمینہ شالیں سیاحوں کو اپنی طرف کھینچ رہی ہیں۔

ہریانہ: بین الاقوامی گیتا مہوتسو میں لاکھوں روپئے مالیت کی کشمیری پشمینہ شال توجہ کا مرکز (Etv Bharat)

کشمیری کاریگر شاہ مرتضیٰ نے کہا کہ وہ گزشتہ 7-8 سال سے گیتا جینتی پر آرہے ہیں اور انہیں ہر سال لوگوں سے بہت پیار ملتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے افراد خاندان پشمینہ کی شالیں گزشتہ کئی دہائیوں سے تیار کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پشمینہ ان کی پہچان ہے جبکہ ایک شال بنانے میں 9 سے 12 ماہ لگتے ہیں، اس کی تیاری پر لاکھوں روپے خرچ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی گیتا مہوتسو میں میں 9 ہزار روپئے سے لیکر دو لاکھ 30 ہزار روپئے کی پشمینہ شالیں فروخت کےلئے رکھی گئی ہیں۔

پشمینہ شال کی خاص بات یہ ہے کہ اسے بنانے میں کافی محنت اور تقریباً ایک سال کا وقت لگتا ہے۔ اس کی تیاری میں لاکھوں روپے صرف ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پشمینہ شالیں کافی گرم ہوتی ہیں، کشمیر جیسے انتہائی سرد مقام پر بھی اگر اس شال کو اوڑھ لیا جائے تو جیکٹ پہننے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ شال اوڑھ کر سردی سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ شال پر جتنا زیادہ کام ہوگا، اتنا ہی اس کی قیمت بڑھتی جاتی ہے۔ پشمینہ شال کی خاصیت کی وجہ سے اسے بنگلہ دیش، آسٹریلیا جیسے ممالک میں بھی پسند کیا جاتا ہے جبکہ یہ شالیں بھارت کے کونے کونے میں فروخت ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: "پشمینہ" کردار نے مجھے الگ پہچان دلوائی: اداکارہ ایشا شرما - Pashmina TV Serial

کاریگر نے بتایا کہ انہیں کئی ایوارڈز مل چکے ہیں۔ انہیں ریاستی، قومی اور بین الاقوامی سطح کے اعزازات سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ پشمینہ شال کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ مغل دور سے بہت زیادہ مشہور ہے۔ اس وقت کے بادشاہ اسے استعمال کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شال بہت نرم اور گرم ہوتی ہے، جو ایک چھوٹی سی انگوٹھی سے بھی آسانی سے گزرجاتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.