ETV Bharat / state

حلف برداری تقریب سے قبل ایکناتھ شندے کی دیویندر فڑنویس سے ملاقات - EKNATH SHINDE MEETS FADNAVIS

مہاراشٹر کے عبوری وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے بی جے پی رہنما دیویندر فڑنویس کی جنوبی ممبئی میں واقع رہائش گاہ پہنچ کر ملاقات کی۔

حلف برداری تقریب سے قبل ایکناتھ شندے کی دیویندر فڑنویس سے ملاقات
حلف برداری تقریب سے قبل ایکناتھ شندے کی دیویندر فڑنویس سے ملاقات (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 3, 2024, 10:31 PM IST

ممبئی: مہاراشٹر میں نئی ​​مہاوتی حکومت کی حلف برداری کی تقریب 5 دسمبر کو شام 5 بجے ممبئی کے آزاد میدان میں منعقد ہوگی۔ تاہم، بھاری اکثریت سے اسمبلی انتخابات جیتنے کے باوجود، بی جے پی کی قیادت والی مہاوتی اتحاد نے ابھی تک وزیر اعلیٰ کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے۔ وزیراعلیٰ کے نام پر گزشتہ 11 دنوں سے سسپنس جاری ہے۔ بی جے پی نے مہاراشٹر کے لیے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اور گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی کو مرکزی مبصر مقرر کیا ہے۔ دونوں مبصرین ممبئی پہنچ گئے جن کی نگرانی میں بدھ 4 دسمبر کو بی جے پی کے اراکین اسمبلی کی میٹنگ ہوگی۔ اس میٹنگ میں قانون ساز پارٹی کے لیڈر کا انتخاب کیا جائے گا، جو ممکنہ طور پر مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق دیویندر فڑنویس کو بی جے پی کی جانب سے سی ایم کے لیے پہلی پسند کہا جارہا ہے۔

اسی دوران مہاراشٹر کے عبوری وزیر اعلیٰ، ایکناتھ شندے نے جمعرات کو حلف برداری کی تقریب سے ایک روز قبل سینئر بی جے پی لیڈر دیویندر فڈنویس سے جنوبی ممبئی میں واقع ان کی سرکاری رہائش گاہ ورشا میں تقریباً 45 منٹ تک ملاقات کی۔ حلف برداری کی تقریب 5 دسمبر کو جنوبی ممبئی کے آزاد میدان میں ہوگی اور اس میں وزیر اعظم نریندر مودی شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مہاراشٹرا انتخابات: مالیگاؤں سے مفتی اسماعیل قاسمی کامیاب، اورنگ آباد ایسٹ سے امتیاز جلیل کو شکست

آج سہ پہر تقریباً 3.30 بجے شندے تھانے کے جوپیٹر ہسپتال سے ورشا کے لیے روانہ ہوئے۔ قبل ازیں انہیں جوپیٹر ہسپتال لے جایا گیا جہاں گلے میں انفیکشن کے بعد ان کا ایم آر آئی معائنہ کرایا گیا۔ اسپتال کے ایم ڈی اجے پی ٹھاکر نے بتایا کہ ان کا ایم آر آئی ٹیسٹ کیا گیا۔ تھانے کی رہائش گاہ سے ہاسپٹل جانے کے دوران انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹھیک ہیں۔ گذشتہ کچھ روز سے شنڈے کی طبیعت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے ان کا گھر پر ہی علاج چل رہا تھا۔ منگل کو کیا گیا ڈینگی ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.