ETV Bharat / state

ترنمول کانگریس کے رہنما کی بی جے پی رکن پارلیمان پرتنقید - tmc leader criticizes bjp

ترنمول کانگریس کے سرکردہ رہنما مدن مترا نے عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرکپور میں بہت جلد تبدیلی آنے والی ہے، لوگوں کو بی جے پی سے نجات ملنے والی ہے-

ترنمول کانگریس کے رہنما کی بی جے پی رکن پارلیمان پرتنقید

author img

By

Published : Oct 14, 2020, 2:21 PM IST

شمالی 24پرگنہ کے بیرکپور میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کے رہنما مدن مترا نے کہا کہ بیرکپور میں بہت جلد تبدیلی آنے والی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ پارلیمانی انتخابات کے بعد سے بیرکپور میں تشدد کا جو کھیل جاری ہے اس پر بریک لگانے کا وقت آگیا ہے۔

ترنمول کانگریس کے رہنما کے مطابق منتخب عوامی نمائندہ کو عوام کا خیال کرنے کی ضرورت ہے لیکن بیرکپور میں سب کچھ الٹا ہو رہا ہے۔

کولکاتا: دھماکہ کی اعلی سطحی انکوائری کرانے کا مطالبہ

مدن مترا کا کہنا ہے کہ بی جے پی اپنے مقتول رہنما منیش شکلا کی لاش پر سیاست کر رہی ہے۔ بنگال میں اس طرح کی سیاست نہیں ہوتی ہے اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو وہ بالکل غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ شمالی 24 پرگنہ ریاست کا واحد ضلع ہے جہاں سب سے زیادہ سیاست کی جاتی ہے۔ اب تو یہاں مرے ہوئے لوگوں کو لے کر سیاست کی جارہی ہے۔اس سے زیادہ افسوس کی بات اور کیا ہوسکتی ہے۔ لوگوں کو اس پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ شمالی 24 پرگنہ کے ٹیٹاگڑھ تھانے کے سامنے بی جے پی کے رہنما اور کاؤنسلرمنیش شکلا کے قتل کے بعد سے بی جے پی اور ترنمول کانگریس کی جانب سے احتجاجی جلوسوں کے اہتمام کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.