ETV Bharat / state

مالدہ ضلع ترنمول کانگریس آپسی انتشار کا شکار

مالدہ ضلع ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کے درمیان اختلاف کی خبریں سامنے آنے سے پارٹی کی سربراہ ممتا بنرجی کی پریشانیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

مالدہ ضلع ترنمول کانگریس آپسی انتشار کا شکار
مالدہ ضلع ترنمول کانگریس آپسی انتشار کا شکار
author img

By

Published : Jan 11, 2021, 10:56 AM IST

مغربی بنگال میں چار مہینے بعد منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل جہاں ایک طرف اپوزیشن جماعتوں کی تیاریاں زوروں پر جاری ہے دوسری جانب حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اندرونی انتشار و اختلافات کو دور کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔

مالدہ ضلع ترنمول کانگریس آپسی انتشار کا شکار
مالدہ ضلع ترنمول کانگریس آپسی انتشار کا شکار

رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ اور اختلافات کے سبب ممتا بنرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی پریشانیوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی تمام تر کوششوں کے باوجود گزشتہ چند مہینوں سے جاری پارٹی کے رہنماؤں کے درمیان اختلاف ختم ہونے کا نام لے رہا ہے۔

مالدہ ضلع ترنمول کانگریس ان دنوں رہنماؤں کے درمیان آپسی رنجش کے سبب سرخیوں میں ہے۔رہنماؤں کے درمیان اختلاف کی خبریں سامنے آنے سے پارٹی کی سربراہ ممتا بنرجی کی پریشانیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

مالدہ ضلع ترنمول کانگریس کے جنرل سیکرٹری شیخ حسین نے کہا کہ آپسی رنجش کے سبب انہیں کام کرنے نہیں دیا جا رہا ہے۔ان کے خلاف سازش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کو نقصان پہنچانے والوں کو آگے بڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔برسوں سے پارٹی کے لیے کام کرنے والوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

شیخ حسین نے کہا کہ اسمبلی انتخابات سے عین قبل اس طرح کی حرکت سے ترنمول کانگریس کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مالدہ ضلع ترنمول کانگریس کی صدر موسم نور کا کہنا ہے کہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔پارٹی متحد ہے اور اسمبلی انتخابات میں پوری طاقت کے ساتھ انتخابی میدان میں اترے گی۔

انہوں نے کہا کہ ضلع جنرل سیکرٹری شیخ حسین کو عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے اندرونی معاملات کو منظرعام پر لانے سے گریز کرنا چاہیے تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.