ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اونتی پورہ: یوتھ کانگریس کی جانب سے منی پورمعاملے پر کینڈل مارچ - MANIPUR VIOLENCE

آج کشمیر کے اونتی پورہ میں منی پور میں تشدد اور بے گناہ لوگوں پر ظلم کے واقعے پر احتجاج کیا گیا۔

اونتی پورہ: یوتھ کانگریس کی جانب سے منی پورمعاملے پر کینڈل مارچ نکالا گیا
اونتی پورہ: یوتھ کانگریس کی جانب سے منی پورمعاملے پر کینڈل مارچ نکالا گیا (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 19, 2024, 10:37 AM IST

پلوامہ: یوتھ کانگریس کی جانب سے ملک گیر سطح پر منی پور معاملے کو لیکر احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اس ضمن میں آج کشمیر کے اونتی پورہ میں منی پور میں تشدد اور بے گناہ لوگوں پر ظلم زیادتی کے واقعات کو روکنے میں پوری طرح سے ناکام رہنے کو لیکر کینڈل لائٹ مارچ کیا۔

اس موقع پر کانگریس ورکرز نے ہاتھوں میں بینرس بھی اٹھا رکھے تھے اور وہ منی پور میں تشدد کو روکنے پر ناکام مرکزی حکومت کو ہدف تنقید بنا رہے تھے۔ اس موقع پر میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے یوتھ کانگریس کے آل انڈیا کانگریس کے جواینٹ سیکرٹری من پریت سنگھ مانی نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں سے منی پور جل رہا ہے، لیکن بدقسمتی سے وزیراعظم نریندر مودی معاملے کو لیکر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور کارگرد اقدامات زمینی سطح پر نظر نہیں آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعظم دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ بین الاقوامی سطح پر دو ممالک کے درمیان جنگ روک سکتے ہیں تو پھر منی پور جانے، میں ڈر کیسا۔

مزید پڑھیں: بعد مظاہرین نے وزراء اور ایم ایل ایز کے گھروں کو بنایا نشانہ، کرفیو نافذ

منی پور کے دریا سے تمام چھ لاپتہ افراد کی لاشیں برآمد ہونے کے چند گھنٹے بعد، مظاہرین نے ہفتے کے روز تین ریاستی وزراء اور چھ ایم ایل اے کی گھروں پر حملہ کر دیا۔ اس کے بعد حکومت نے پانچ اضلاع میں غیر معینہ مدت کے لیے امتناعی احکامات نافذ کر دیئے ہیں۔ دوسری جانب ریاست کے کچھ حصوں میں انٹرنیٹ خدمات بھی معطل کر دی گئیں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.