ETV Bharat / state

شوبھندو ادھیکاری نے ترنمول کانگریس کے تمام عہدوں سے استعفی دیا

تمام قیاس آرائیوں پر بریک لگاتے ہوئے شوبھندو ادھیکاری نے ترنمول کانگریس کی رکنیت سمیت تمام عہدوں سے استعفی دے دیا۔

شوبھندو ادھیکاری
شوبھندو ادھیکاری
author img

By

Published : Dec 17, 2020, 8:13 PM IST

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور شوبھندو ادھیکاری کے درمیان عرصے سے جاری تنازعہ پر مکمل طور پر بریک لگ گیا۔

شوبھندو ادھیکاری نے ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی کو خط لکھ کر پارٹی کی رکنیت سمیت تمام عہدوں سے استعفی دینے سے متعلق آگاہ کر دیا۔

وزیراعلی ممتابنرجی کے نام لکھے گئے خط میں شھبندو ادھیکاری نے استعفی دینے سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی ہے۔

پارٹی کی رکنیت سے استعفی دینے پر ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی یا پھر ان کے سنئیر رہنماؤں کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ شوبھندو ادھیکاری نے گزشتہ کل ہی رکن اسمبلی کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔

اس سے قبل انہوں نے ہگلی ریور برج کمیشن کے چئیرمین کے عہدے سے استعفی دینے کا اعلان کیا تھا۔

اس طرح شوبھندو ادھیکاری کا ترنمول کانگریس سے تمام تر تعلقات ختم ہو گئے۔

قیاس آرائی ہے کہ وہ اپنے قریبی ارکان اسمبلی اور ارکان پارلیمان کے ساتھ 19 یا 20 دسمبر کو امت شاہ کے دورے کے دوران بی جے پی میں شامل ہو جائیں گے۔

غور طلب ہے کہ شوبھندو ادھیکاری کے رکن اسمبلی کے عہدے سے استعفی دینے کے بعد ریاست کے سیاسی حلقوں میں ہلچل پیدا ہو گئی ہے۔

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی اور ان کے اعلی رہنماؤں کی جانب سے محتاط انداز میں ردعمل سامنے آیا ہے ۔

کانگریس اور بائیں محاذ نے شوبھندو ادھیکاری کے استعفی دینے کے معاملے کو ترنمول کانگریس کے اندرونی معاملہ قرار دے کر بیان بازی سے گریز کر رہیں ہیں۔ لیکن بی جے پی شوبھندو ادھیکاری کے استعفی دینے کے معاملے سے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش میں مصروف ہو گئی ہے۔ بی جے پی کے ریاستی رہنماؤں سے لے کر وزیرداخلہ, وزیر دفاع سمیت تمام اعلی رہنما اس معاملے میں کود پڑے ہیں

شوبھندو ادھیکاری رکن اسمبلی کے عہدے سے استعفی دینے کے بعد رکن پارلیمان سنیل منڈل, رکن اسمبلی جتیندر تیواری, رکن اسمبلی سجیت بسواس سمیت دیگر اہم رہنماوں کے ساتھ میٹنگ کر چکے ہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.