ذرائع کے مطابق این آئی اے کی ٹیم گزشتہ شب بارہ بجے جلنگی تھانہ علاقے میں خصوصی چھاپہ ماری مہم کے دوران مشرف منڈل اور اکبر علی نام کے دو افراد کے گھروں میں تلاشی مہم چلائی۔
تلاشی مہم کے دوران دونوں افراد کے گھروں سے مشکوک دستاویزات نہیں ملنے کے سبب اکبر علی کو چھوڑ دیا گیا، لیکن مشرف منڈل کو پکڑ کر بی ایس ایف ہیڈ کوارٹر لے گئی۔
این آئی اے کی ٹیم نے ساری رات پوچھ گچھ کرنے کے بعد بھی انہیں کچھ بھی نہیں ملا۔ انتہا پسند تنظیم سے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار ہونے والے شخص کو ٹھوس ثبوت کی عدم دستیابی کی بنیاد پر رہا کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق این آئی اے کی ٹیم مغربی بنگال کے ضلع مرشد آباد اور ندیا ضلع میں انتہا پسند تنظیم سے تعلق رکھنے والوں کے خلاف خصوصی مہم چلا رہی ہے۔
مزید پڑھیں:
امت شاہ کا 12 جنوری کو دوبارہ دورۂ بنگال متوقع
این آئی اے کی ٹیم نے اب تک مرشد آباد سے سات اور کیرالہ کے انا کورلم سے چار افراد کو گرفتار کر چکی ہے۔گرفتار ہونے والے تمام افراد کا تعلق مرشد آباد سے ہے۔ ضلع میں خفیہ ایجنسیوں کی مہینوں سے انتہا پسند تنظیموں سے تعلق رکھنے والوں کے خلاف خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے۔