ETV Bharat / state

طلاق کے لیے نوٹس بھیجنا سیاسی کھیل: سجاتا منڈل - مسلم خواتین کو انصاف

ترنمول کانگریس میں شامل ہونے والی سجاتا منڈل نے طلاق دینے کے لیے نوٹس بھیجنے پر اپنے شوہر سمترا خان اور بی جے پی پر جم کر تنقید کی۔

سجاتا منڈل
سجاتا منڈل
author img

By

Published : Dec 23, 2020, 4:36 PM IST

بی جے پی چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہونے والی سجاتا منڈل نے کہا کہ بی جے پی دوہرا کھیل کھیلنے میں ماہر ہے۔

بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت مسلم خواتین کو انصاف دلانے کے نام پر تین طلاق قانون لائی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اس قانون کی بدولت مسلم خواتین کو انصاف دلانے کیلئے پورے ملک میں تشہیر کرتی رہی لیکن حقیقت بالکل اس کے برعکس ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو پارٹی مسلم خواتین کو انصاف دلانے کیلئے تیں طلاق کے قانون لیکر آئی آج وہی سیاسی جماعت بی جے پی میرے شوہر پر مجھے طلاق دینے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے اور نوٹس بھیجوا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہے دوہرا کھیل، بی جے پی اس کھیل میں ماہر ہے۔آنے والے دنوں میں ابھی بہت کچھ منظر عام پر آنا باقی ہے۔ لوگوں کو اس کے لیے تیار رہنا چاہئے۔

اسمبلی انتخابات کیلئے یہ سب کیا جا رہا ہے۔ لیکن لوگوں کو سمجھ میں آنا چاہئے کہ ایک آدمی اپنی مرضی سے کسی بھی پارٹی کی حمایت کر سکتا ہے۔

اس پر کسی بھی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ہونا چاہیئے لیکن میرے ساتھ جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ دوہرا کھیل ہے۔ اس سے زیادہ اور کیا ہو سکتا ہے۔

بی جے پی کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہونے والی سجاتا منڈل نے کہا کہ سمترا خان کی ہر ممکن مدد کی۔

سمترا خان جب ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوئے تھے تو میں ان کے ساتھ کھڑی تھی لیکں آج میری مدد کرنے کے بجائے مجھے طلاق دینے کے لیے نوٹس بھیجوایا۔

انہوں نے کہا کہ اگر میں ان کی مدد نہیں کرتی تو وہ کبھی رکن پارلیمان نہیں بن سکتے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.