ETV Bharat / state

چوری کے موبائل کا بنگلہ دیش میں استعمال - mobile used in Bangladesh

کولکاتا سے چوری کیے گئے موبائل کا بنگلہ دیش میں استعمال ہونے کا سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے۔

کولکاتا سے چوری کیے گئے موبائل کا بنگلہ دیش میں استعمال ہونے کا سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے

author img

By

Published : Oct 16, 2020, 12:26 PM IST

ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں پولیس کی خفیہ ٹیم نے مرکزی کولکاتا کے علیم الدین سٹریٹ میں خصوصی چھاپہ ماری کے بعد مسروقہ موبائل برآمد کرکے اس معاملے میں دو فراد کو گرفتار کیا ہے۔

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف موبائل فون کی چوری کی وارداتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق کولکاتا سے چوری شدہ موبائل کو بنگلہ دیش میں فروخت کیا جاتا ہے، اور مسروقہ موبائل کو وہاں استعمال کیا جاتا ہے۔

کولکاتا پولیس کی خفیہ ٹیم نے خصوصی چھاپہ ماری مہم کے دوران علیم الدین سٹریٹ میں سے محمد جہانگیر اور عبدالغفور بسواس نامی دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔

کولکاتا سے چوری کیے گئے موبائل کا بنگلہ دیش میں استعمال ہونے کا سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے
کولکاتا سے چوری کیے گئے موبائل کا بنگلہ دیش میں استعمال ہونے کا سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے

پولیس نے کہا کہ خصوصی چھا پہ ماری مہم کے دوران چوری کے موبائل کو بنگلہ دیش میں سمگلنگ کرنے والے دو لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ تفتیش کے دوران پتہ چلا ہے کہ دونوں شخص چوری کے موبائل خرید کرکے بنگلہ دیش میں سمگلنگ کیا کرتے ہیں، تاہم پولیس نے ان کے پاس سے 109 عدد موبائل فون برآمد کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسروقہ موبائل کو بنگلہ دیش سمگلنگ کرنے کی کوشش کی جارہی تھی، لیکن پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر دونوں کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق محمد جہانگیر بنگلہ دیشی شہری ہے، اور ممکن ہے کہ وہ بھارت میں بنگلہ دیش سرحد پار کرکے بھارت میں داخل ہوا ہو۔

وہیں دوسری جانب عبدالغفور مقامی شہری ہے، اور دونوں مشترکہ طور پر کاروبار کرتے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے، اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آسکتی ہے۔

کولکاتا پولیس کی خفیہ ٹیم نے مسروقہ موبائل کے کاروبار کے انکشاف کے بعد کولکاتا اور اس کے اطراف میں بڑے پیمانے پر خصوصی مہم چلانے کافیصلہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.