ETV Bharat / state

STF Nabs Alleged ISI Agent سلی گوڑی سے ایک شخص آئی ایس آئی سے رابطہ رکھنے کے الزام میں گرفتار

مغربی بنگال پولیس کی ایس ٹی ایف نے سلی گوڑی سے بہار کے چمپارن ضلع سے تعلق رکھنے والے ایک ٹوٹو ڈرائیور کو پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی سے مبینہ رابطہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ جلپائی گوڑی عدالت نے گرفتار شخص کو 14 دنوں تک ایس ٹی ایف کی تحویل میں رکھنے کا حکم دیا۔ STF Nabs Alleged ISI Agent

سلی گوڑی سے چمپارن کا رہنے والا شخص آئی ایس آئی سے رابطہ رکھنے کے الزام میں گرفتار

author img

By

Published : Dec 22, 2022, 10:41 AM IST

سلی گڑی: مغربی بنگال پولیس کی ایس ٹی ایف نے سلی گوڑی سے بہار کے چمپارن ضلع سے تعلق رکھنے والے ایک ٹوٹو ڈرائیور کو پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی سے مبینہ رابطہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ جلپائی گوڑی عدالت نے گرفتار شخص کو 14 دنوں تک ایس ٹی ایف کی تحویل میں رکھنے کا حکم دیا۔ West Bengal STF Nabs ISI Agent From Siliguri

آئی ایس آئی کے مبینہ ایجنٹ گڈو کمار نے سلی گوڑی کے بھارت نگر میں دو سال قبل ایک مکان کرائے پر لیا۔ ایس ٹی ایف کے مطابق ملزم وہاں رہ کر اہم جانکاریاں فراہم کرنے کا کام کر رہا تھا۔ بہار کے چمپارن علاقے کے رہنے والے گڈو کی حرکات پر اس کے ساتھیوں کو کبھی شک نہیں ہوا تھا۔ تاہم بدھ کو ایس ٹی ایف کی جانب سے گڈو کی گرفتاری کے بعد ان کی آنکھیں پھیل گئیں۔ ایس ٹی ایف نے آج گڈو کو جلپائی گوڑی کی عدالت میں پیش کیا جہاں اسے 14 دن کی ایس ٹی ایف کی تحویل میں بھیج دیا۔

اس سلسلے میں جلپائی گوڑی کورٹ کے سرکاری وکیل مرنموئے بندیوپادھیائے نے کہا کہ ایس ٹی ایف نے قتل کے شبہ میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ جج نے پوچھ گچھ کے لیے 14 دن کی STF کی تحویل میں رکھنے کا حکم دیا۔ ایس ٹی ایف ذرائع کے مطابق ملزم گڈو نے تقریباً دو سال قبل بھارت نگر میں ایک مکان کرائے پر لیا تھا۔ وہ اپنی بیوی کے ساتھ وہاں رہتا تھا۔ بعد میں نیو جلپائی گوڑی اسٹیشن کے علاقے میں کام کرنا شروع کیا۔

مزید پڑھیں:Charles Sobhraj to be Released سیریل کِلر چارلس سوبھراج کو رہا کرنے کا حکم

ایس ٹی ایف کے ڈی ایس پی سدیپ بھٹاچاریہ نے کہا کہ گرفتار شخص اسٹیشن پر فوج اور وی آئی پی کی نقل و حرکت پر نظر رکھتا تھا۔ بعد میں خصوصی ٹیکنالوجی اور مختلف سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے آئی ایس آئی کو خبریں بھیجتا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ وہ سیر کے لئے کئی بار پہاڑوں پر گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ گرفتاری کے وقت اس کے پاس سے کوئی دستاویزات برآمد نہیں ہوئے۔ ایس ٹی ایف حکام کو اس سے پوچھ گچھ کرنے کا مناسب وقت نہیں ملا کیونکہ اسے اسی دن گرفتار کرکے عدالت میں بھیجا گیا تھا۔ تاہم ایس ٹی ایف پرامید ہے کہ حراست میں لے کر مسلسل پوچھ گچھ کی جائے تو بہت سی خفیہ جانکاریاں مل جائیں گی۔ West Bengal STF Nabs ISI Agent From Siliguri

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.