ETV Bharat / state

'بنگال کے بجائے اترپردیش کے بارے میں غور و فکر کرنے کی ضرورت' - شہری ترقیات وزیر فرہاد حکیم

وزیر فرہاد حکیم کا کہنا ہے کہ 'گورنر جگدیپ دھنکر اور امت شاہ کو بنگال کے بجائے اترپردیش کے بارے میں غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے۔ پورا ملک اترپردیش کی موجودہ صورتحال سے اچھی طرح سے واقف ہے۔'

'بنگال کے بجائے اترہردیش کے بارے میں غور و فکر کرنے کی ضرورت'

author img

By

Published : Nov 7, 2020, 10:28 PM IST

ریاست مغربی بنگال کے شہری ترقیات وزیر فرہاد حکیم نے گورنر جگدیپ دھنکر اور بی جے پی کے سابق قومی صدر امت شاہ پر جم کر تنقید کی۔

وزیر فرہاد حکیم نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'بنگال میں نہیں اترپردیش میں صدر راج نافذ کرنا چاہئے۔'

انہوں نے کہا کہ 'ملک کی تمام سیاسی جماعتیں اقتدار میں آنے کے لئے پوری طاقت جھونک دیتی ہیں لیکن بی جے پی واحد پارٹی ہے جو توڑ جوڑ کی سیاست کرتی ہے۔'

فرہاد حکیم کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک مہینے کے دوران مغربی بنگال میں جو کچھ بھی ہوا اس پر تشویش ہے۔'

ریاستی وزیر کے مطابق 'گورنر جگدیپ دھنکر دہلی جاتے ہیں اور وزیر داخلہ سے ملاقات کرنے کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ریاستی سکیورٹی سے متعلق باتیں کرتے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'ملاقات کے چند دنوں بعد وزیر داخلہ پریس کانفرنس کے دوران ریاست کی سکیورٹی سے متعلق باتیں کرتے ہیں۔ گورنر اور وزیر داخلہ دونوں کی باتیں مغربی بنگال کی موجودہ صورتحال پر ہوتی ہیں۔'

فرہاد حکیم کا کہنا ہے کہ 'گورنر جگدیپ دھنکر اور امت شاہ کو بنگال کے بجائے اترہردیش کے بارے میں غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'پورا ملک اترپردیش کی موجودہ صورتحال سے اچھی طرح سے واقف ہے۔'

واضح رہے کہ 'امت شاہ دو دنوں کے دورے پر بنگال آئے ہوئے تھے. اس دوران انہوں نے مغربی بنگال میں دو تہائی اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے اور ممتا بنرجی کی قیادت والی حکومت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا دعوی کیا۔ اس کے بعد حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.