ETV Bharat / state

امت شاہ کو بنگال کے کلچر اور تہذیب کی بات کرنے کا حق نہیں

ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری پارتھو چٹرجی نے کہاکہ امیت شاہ جن کی آنکھوں کے سامنے عظیم مصلح اور سماجی رہنما ودیا ساگر کے مجسمے کی توہین کی گئی مگر وہ کچھ نہیں بولیں۔

author img

By

Published : Jun 12, 2020, 6:21 PM IST

امت شاہ کو بنگال کے کلچر اور تہذیب کی بات کرنے کا حق نہیں
امت شاہ کو بنگال کے کلچر اور تہذیب کی بات کرنے کا حق نہیں

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری پارتھو چٹرجی نے کہا کہ ممتا بنرجی کی قیادت میں بنگال میں کورونا وائرس اور امفان طوفان کی تباہیوں کا مقابلہ کیا جارہا ہے اور ہم مکمل مستعدی سے اس کا مقابلہ کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ امت شاہ نے دودن قبل بنگال میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنگال میں تبدیلی ناگزیر ہے اور یہاں کے کلچر و روایات کو بحال کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ترنمو ل کانگریس کو اقتدار سے بے دخل کیا جائے اور یہ کام بی جے پی کی ہی کرسکتی ہے اوراگلے اسمبلی انتخاب میں جیت حاصل کرکے رہیں گے

پارتھوچٹرجی نے کہا کہ ودیا ساگر کے مجسمے کی توہین پر خاموشی برتنے والوں کو بنگال کے کلچر اور تہذیب کی بات کرنے کا حق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ودیاساگر کی مورتی ان لوگوں کی آنکھوں کے سامنے توڑ دیا گیا ہے۔مگر خاموش رہے اور آج وہ سنہرے بنگال کی بات کررہے ہیں۔ وہ لوگ جو سونار بنگلہ تعمیر کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے بنگال کی ثقافت کو ختم کیا ہے۔

پارتھو چٹرجی نے کہا کہ بنگال ایک وقت کئی کئی چیلنجوں کا سامنا کررہی ہے۔کورونا بحران کے ساتھ امفان طوفان کی تباہی کا مقابلہ کررہے ہیں اور بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کی قیادت میں ریاست کے عوام کو ہم راحت پہنچارے ہیں

مگر بی جے پی ریاست میں تعمیر کام کرنے کے بجائے سیاسی ووٹ بینک بڑھانے کی بات کررہی ہے۔ ترنمول کے سکریٹری جنرل نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعلی ریاست میں بحران کو دور کرنے کے لئے انتھک محنت کر رہی ہیں مگر یہ لوگ رخنہ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.