سرینگر: 2019 میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد مرکزی زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں پہلی منتخب حکومت تشکیل پاگئی۔ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے یو ٹی کے پہلے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لے لیا۔ عمر عبداللہ کی بطور وزیر اعلیٰ یہ دوسری میعاد ہے۔ قبل ازیں وہ 2009 سے 2014 تک وزیراعلیٰ کے عہدہ پر فائز رہ چکے ہیں۔ عمر عبداللہ اپنے دادا شیخ عبداللہ اور اپنے والد فاروق عبداللہ کے بعد اس عہدہ پر فائز ہونے والے عبداللہ خاندان کی تیسری نسل ہیں۔
آج سرینگر ڈل جھیل کے کنارے واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں منعقدہ حلف برداری تقریب میں عمر عبداللہ نے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف اٹھالیا۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے عمر عبداللہ کے علاوہ دیگر 5 کابینی وزرا کو حلف دلایا۔ این سی کے رہنما سریندر کمار چودھری نے نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا جبکہ سکینہ مسعود (آتو)، جاوید احمد رانا، جاوید احمد ڈار اور ستیش شرما نے کابینہ کے وزیر کے طور پر حلف اٹھایا۔ وہیں بطور احتجاج کانگریس کے ارکان نے حلف نہیں لیا۔ کانگریس نے جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
VIDEO | JKNC leader Omar Abdullah (@OmarAbdullah) takes oath as Chief Minister of Jammu and Kashmir. #JammuandKashmir #OmarAbdullah pic.twitter.com/xuCa2shBPn
— Press Trust of India (@PTI_News) October 16, 2024
حلف برداری تقریب میں پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے بھی شرکت کی۔ تقریب حلف برداری میں انڈیا اتحاد نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، کانگریس رہنما راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، سماج وادی پارٹی صدر اکھلیش یادو، بائیں بازو کے لیڈر پرکاش کرات اور ڈی راجہ، ڈی ایم کے کی کنیموزی اور این سی پی شرد پوار کی سپریا سولے نے شیر کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں منعقدہ حلف برادری تقریب میں شرکت کی۔
#WATCH | J&K: Lok Sabha LoP and Congress MP Rahul Gandhi and party leader Priyanka Gandhi Vadra arrived at Sher-i-Kashmir International Conference Centre (SKICC) in Srinagar to attend the swearing-in ceremony of Omar Abdullah as the Chief Minister of Jammu and Kashmir.
— ANI (@ANI) October 16, 2024
(Earlier… pic.twitter.com/gE9BILQnED
یہ بھی پڑھیں: کانگریس کے قانون ساز احتجاج کے طور پر آج حلف نہیں لیں گے: جی اے میر
#WATCH | Srinagar: After attending the swearing-in ceremony of Omar Abdullah as the Chief Minister of Jammu and Kashmir, PDP chief Mehbooba Mufti says " people have given a mandate with great hope thinking that the wrong decision taken on 5th august, 2019 will be condemned on the… pic.twitter.com/76S1UU4NF2
— ANI (@ANI) October 16, 2024
ایسا پہلی بار ہورہا ہے کہ جموں و کشمیر میں آئین ہند پر وزیر اعلیٰ اور ان کے کابینہ وزراٗ حلف لے رہے ہیں۔ قبل ازیں جموں و کشمیر کے آئین پر حلف لیا جاتا تھا لیکن دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد آئین جموں و کشمیر کو منسوخ کیا گیا ہے۔ حالیہ انتخابات میں این سی ۔ کانگریس اتحاد کی کامیابی کے بعد عمر عبداللہ کو متفقہ طور پر نیشنل کانفرنس لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا جبکہ اتحاد نے کل 90 سیٹوں میں سے 42 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔
#WATCH | J&K: PDP chief Mehbooba Mufti and Samajwadi Party chief Akhilesh Yadav arrived at Sher-i-Kashmir International Conference Centre (SKICC) in Srinagar to attend the swearing-in ceremony of Omar Abdullah as the Chief Minister of Jammu and Kashmir.
— ANI (@ANI) October 16, 2024
(Earlier visuals) pic.twitter.com/dWEe4ZkzDe