مغربی بنگال کے وزیرتعلیم پارتھو چٹرجی نے کنووکیشن تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے۔ چاروں طرف افراتفری کا ماحول ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہلی تشدد کے دوران وہاں کیا ہوا، وہ سب کو معلوم ہے۔ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت، دہلی تشدد پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری میں اضافہ ہوا۔ کسانوں کی خودکشی کے واقعے میں اضافہ ہوا۔ ملک کی معیشت پوری طرح سے تباہ و برباد ہو چکی ہے۔
ترنمول کانگریس کے آل انڈیا جنرل سکریٹری پارتھو چٹرجی نے کہاکہ ملک اتنے مسائل ہیں لیکن بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کورنا وائرس کو لے کر پڑی ہے۔
انہوں نے کہاکہ کورونا وائرز سنجیدہ مسئلہ ہے۔ ہم سب اس کے لئے فکرمند ہیں لیکن چند افراد کوروناوائرس سے متعلق ٹوئیٹ کرتے ہیں۔ یہ سب کیا ہے۔ کسی کو عوام کے مسائل کے حل کرنے کی فکرنہیں ہے۔ بس یہ لوگ اتنا جانتے ہیں کہ اصل مدے سے لوگوں کی توجہ کس طرح سے ہٹایاجائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مالدہ ضلع میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہاتھا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت دہلی تشدد پر پردہ ڈالنے کے لئے کورنا وائرس کو ایشو بنا رہی ہے۔