مغربی بنگال بھارتیہ جنتاپارٹی کے صدر اور رکن پارلیمان دلیپ گھوش اکثر وبیشترمتنازعہ بیانات کے سبب سرخیوں میں رہتے ہیں۔ان کے بیانات کے سبب ریاست میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہوتی ہے۔
مرشدآباد کے لال باغ میں عوامی جلسے کوخطاب کرتے ہوئے بھارتیہ جنتاپارٹی کے صدر دلیپ گھوش نے کہاکہ ریاستی حکومت اور الیکشن کمیشن کو چھوڑ کر کسی کو بھی پتہ نہیں ہے کہ بلدیاتی انتخابات کب کرائے جائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت جب چاہئے گی اسی وقت الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کرانے کی تاریخ کا اعلان کرے گا۔ اس سے صرف اور صرف حکمراں جماعت کو ہی فائدہ ہوسکتا ہے۔
بی جے پی کے رکن پارلیمان کاکہنا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ انتخابات جب کرائے جائیں کامیابی بی جے پی کو ہی ملے گی۔ بی جے پی بلدیاتی انتخابات کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ پنچایت انتخابات کے دوران حکمراں جماعت کے حامیوں نے بوتھ لوٹ کر فرارہوجاتے تھے ۔ لیکن بلدیاتی انتخابات کے دوران ایسا کچھ بھی نہیں ہوگا۔
بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کاکہنا ہے کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات کے دوران بوتھ لوٹنے والے ترنمول کانگریس کے حامیوں کو لائف انسورنش کراکر آنے ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ بی جے پی کچھ بھی نہیں کرے گی ۔ بنگال کے عوام ہی بوتھ لوٹنے والوں کو سبق سکھانے کے لئے تیار ہے۔ ترنمول کانگریس کے حامیوں کو اب لائف انسورنش کرانا ضروری ہے۔
بی جے پی کے رہنما کاکہنا ہے کہ وقت بدل رہا ہے۔ بنگال کے عوام کے دلوں میں ترنمول کانگریس نہیں بلکہ بھارتیہ جنتاپارٹی جگہ بنا چکی ہے۔ اس کی عمدہ مثال آئندہ میونسپل انتخابات کے دوران دیکھےنے کومل جائے گی۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال میں ایریل کے آخر تک کولکاتا اور ہوڑہ میونسپل کارپوریشن سمیت کل 105 میونسپلٹیوں کے انتخابات ہونے والے ہیں۔ ریاستی الیکشن کمیشن نے آل پارٹی میٹنگ بلانے کا اعلان کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹی میٹنگ کے دوران انتخابات کی تاریخ کے ساتھ ساتھ کوروناوائرس پربھی تبادلہ خیال کیاجاسکتا ہے۔ قیاس آرائی ہے کہ انتخابات کی تاریخ کے اعلان میں تاخیر ہوسکتی ہے۔