ETV Bharat / state

بنگال بی جے پی کے صدر کی ممتابنرجی پرنکتہ چینی

ریاستی بی جے پی کے صدر اور رکن پارلیمان دلیپ گھوش نے وزیر اعلیٰ ممتابنرجی کی کوروناوائرس سے نمٹنے کی حکمت عملی پرتنقید کی ہے۔

بنگال بی جے پی کے صدر کی ممتابنرجی پر تنقید

author img

By

Published : Mar 28, 2020, 11:20 PM IST

ایک ایسے وقت میں جب پورا ملک کورونا وائرس کے خلاف جد وجہد کرنے میں مصروف ہے تومغربی بنگال بی جے پی نے سیاست کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی روزانہ سڑکوں پر نکل رہی ہیں اور اس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی ہورہی ہے اور ان سے بات کرنے والوں کی بڑی بھیڑ ہوتی ہے ۔

بنگال بی جے پی کے صدر کی ممتابنرجی پر تنقید
بنگال بی جے پی کے صدر کی ممتابنرجی پر تنقید

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے تین دن قبل ریاست کے تمام بڑے اسپتالوں کا دورہ کرکے کورونا وائرس کی نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔

وزیر اعلی نے ڈاکٹروں سے بھی بات چیت کی اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہاکہ حکومت ان کےساتھ ہیں اور کسی بھی قسم کی پریشانی انہیں نہیں ہونے دی جائےگی ۔

اس کے بعد ممتا بنرجی کلکتہ کے ہول سیل مارکیٹ کا دورہ کرکے سامان کے قلت دور کرنے کی کوشش کی اور تاجر ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قسم کی غذائی قلت نہیں ہونی چاہیے۔

کل وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کالی گھاٹ اور علی پور میں فٹ پاتھ اور رکشہ چالکوں کے درمیان غذائی پیکٹ تقسیم کیا ۔

دلیپ گھو ش نے کہا کہ ممتا بنرجی غیر ضروری طور پر سڑکوں پر آرہی ہیں۔ماسک اور کھانا تقسم کرنے کا کام افسران کا ہے ۔مگر وہ تقسیم کررہی ہیں ۔اگر ممتا سڑک پر اترتی ہیں تو سیکڑوں لوگ انہیں دیکھنے کے لئے جمع ہوجاتے ہیں۔ وہ بازاروں میں جاتی ہیں اور لوگوں کی شکایات سنتی ہیں۔

ظاہر ہے کہ ان سے بات کرنے کیلئے بھیڑ جمع ہوجائے گی تولاک ڈاؤن کیسے کامیاب ہوگا؟

انہوں نے کہا کہ کورونا انفیکشن اتنا مہلک ہے کہ ترقی یافتہ ممالک قبرستانوں میں تبدیل ہو رہے ہیں۔ یہ جانتے ہوئے وزیراعلی لوگوں سے مل رہی ہیں۔

لاک ڈاؤن کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن علاقوں میں مسلمان آباد ہیں وہاں لاک ڈاؤن پر عمل نہیں ہورہا ہے ۔اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بنگال میں بی جے پی کے کارکنان لوگوں کے درمیان کھانا تقسیم کررہے ہیں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.