ETV Bharat / state

ریاستی بی جے پی صدر کی ممتا پر تنقید - ریاستی بھارتیہ جنتاپارٹی کے صدر دلیپ گھوش

ریاستی بی جے پی کے صدردلیپ گھوش نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ ممتابنرجی کوہدف تنقید بناتے ہوئے کہاکہ 'وہ جوبولتی ہیں، کرتی نہیں ہیں'۔

ریاستی بی جے پی صدر کی ممتا پر تنقید
ریاستی بی جے پی صدر کی ممتا پر تنقید
author img

By

Published : Jan 17, 2020, 8:22 PM IST

مغربی بنگال کے ہوڑہ ضلع میں شہریت ترمیمی ایکٹ کی حمایت میں منعقد جلسے کو خطاب کرتے ہوئے ریاستی بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ' وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پر بنگال کی عوام کو بھروسہ نہیں ہے'۔

انہوں نے کہاکہ ممتا دیدی بولتی کچھ ہیں، اور کرتی کچھ ہیں۔ اس کی سب سے بڑی مثال یہ ہے کہ انہوں نے جن جن چیزوں کی مخالفت کی بعد میں اس کی حمایت کرنے لگیں۔

ریاستی بی جے پی صدر کی ممتا پر تنقید

بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمان نے کہا کہ 'ممتابنرجی نے جی ایس ٹی کی مخالفت کی۔ انہوں نے ریاست کے تمام تاجروں کو جی ایس ٹی نمبرنہ لینے کی ہدایت دی تھی لیکن چند دنوں کے بعد ریاست کے تمام اضلاع میں جی ایس ٹی نافذ ہو گیا۔

ریاستی صدرنے جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ' جموں و کشمیر میں دفعہ 370 ہٹانے نہیں دیں گے۔ مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹاکر وہاں امن وامان قائم کیا۔ ممتابنرجی کو نہ چاہ کر بھی مرکزی حکومت کی حمایت کرنی پڑی۔

تین طلاق معاملے میں بھی ایسا ہی ہوا۔ دیدی تین طلاق قانون کے خلاف چلاتی رہیں، لیکن پورے ملک میں طلاق ثلاثہ قانون نہ صرف نافذ ہوا بلکہ مسلم خواتین نے مرکزی حکومت کا اس کے لیے شکریہ اداکیا۔

ریاستی بی جے پی صدر کی ممتا پر تنقید
ریاستی بی جے پی صدر کی ممتا پر تنقید

بی جے پی رہنما دلیپ گھوش نے مزید کہاکہ 'شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آرسی پورے ملک میں نافذ ہوگا اور بھارت کے لوگ اس کا خیرمقدم کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ ایک ماہ سے ممتابنرجی ریاست کے تمام اضلاع میں بھٹک رہی ہیں۔ انہیں عوامی حمایت نہیں مل رہی ہے۔ وہ شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کی بھی حمایت کریں گی اور لوگوں کو اس پر عمل کرنے کی بھی ہدایت دیں گی۔

Intro:Body:

dfgfgfgh

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.