مغربین بنگال پردیش کانگریس اور سی پی آئی ایم سمیت تمام بائیں محاذ کی پارٹیوں کی مزدورتنظیموں نے پبلک سیکٹرز کونجی کمپنیوں کے حوالے کرنے کے فیصلے کےخلاف لانگ مارچ کا اہتمام کررہی ہیں۔
سیاسی جماعتوں کی مزدورتنظیموں کی جانب سے آسنسول کے چترنجن لوکوموٹو فیکٹری سے آغازی کیا گیا جو 283 کلیلومیٹر کاسفر طے کرتے ہوئے 11 دسمبر کو لولکاتا پہنچے گی ۔
مزدورتنظمیوں نے مرکزی حکومت کے فیصلے خلاف غیرمعائنہ مدت کے لیے تحریک چلانے کا بھی اعلان کیا۔
لانگ مارچ میں شامل ہونے والے لوگوں کاکہنا ہے کہ چترنجن لوکوموٹو فیکٹربھارت کی سب سے منافع بخش کمپنی ہے۔ چترنجن لوکوموٹو سمیت کئی پبلک سیکٹرز منافع بخش ہونے کے باوجود اسے پرائیوٹ کمپنیوں کے حوالے کرنے کا فیصلی کیا گیا ہے اس سے ملکی معیشت پوری طرح سے برباد ہوجائے گی۔
انہوں نے کہاکہ نقصان میں چلنے والی پبلک سیکٹرز کوبھی پرائیوٹ کمپنیوں کے حوالے نہیں کرنا چا ہیے ۔ پبلک سیکٹرز سے بھارتی لوگوں کی روزی روٹی منسلک ہے۔ اس سے ملک کا وقار بھی جڑا ہوا ہے۔
سی پی آئی ایم کے کارکنا ن کے مطابق ریلوے کونجی کاری کرنے کا کیا مطلب ہے۔ حکومت اپنے منصوے سے لوگوں کو آگاہ نہیں کرتی ہے۔ حکومت کئی اہم معاملوں میں لوگوں کوگمراہ کرہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ آسنسول سے شروع ہونے والی لانگ 283 کیلومیٹر کا سفر کرکے جب لولکاتا پہنچے گی اس دن مرکزی حکومت کی ہوش اڑجائے گی۔
واضح رہے کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے ریلوے سمیت متعدد پبلک سیکٹرز کوپرائیوٹ کمپنیوں کے حوالے کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ مرکزی حکومت اس سلسلے میں پارلیمنٹ میں ایک بل بھی پاس کرا لیا ہے۔