ریاست مغربی بنگال میں اومیکرون کی دستک West Bengal Reports first Omicron Case کے بعد ریاستی حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے۔
ریاست میں کورونا وائرس کی دوسری لہر پر قابو پانے کی کوشش کے درمیان اومیکرون کی دستک نے ریاستی محکمہ صحت اور حکومت کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
مرشدآباد ضلع کے سوتی تھانہ علاقے میں سات سال کے ایک بچے میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کی Omicron found in 7 Year Old Boy صدیق ہوئی ہے، جس کی وجہ سے سے علاقے میں خوف کا ماحول ہے۔
ذرائع کے مطابق سوتی تھانے کے تحت عمرپور گرام میں شوکت رحمان کے سات سال کے ایک بچے میں اومیکرون کی تصدیق ہوئی ہے۔ ضلع محکمہ صحت نے پورے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے عمر پور اور اس کے اطراف کے گاؤں میں رہنے والے لوگوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی ہے۔
اومیکرون سے متاثر بچے کے خون کے نمونے کو حیدرآباد کے ایک لیبارٹری میں بھیجا گیا ہے۔ محکمہ صحت کو اس کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چند دنوں سے بچے کی طبیعت خراب تھی۔ گھر کے تمام لوگوں کی کورونا جانچ کروائی گئی ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ گھر کے کوئی فرد کورونا مثبت نہیں پایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: Omicron Variant In Delhi: دہلی میں اومیکرون کے چار مزید نئے کیسز درج
دوسری طرف ریاستی حکومت نے اومیکرون کے حوالے سے ریاست کے مختلف اضلاع میں الرٹ جاری کر دیا ہے تاکہ اسے مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔