ETV Bharat / state

'دہلی میں پارٹی کی شکست کے لئے مرکزی قیادت ذمہ دار'

ریاستی کانگریس کے سiنیئر رہنما عبدالمنان نے کہا کہ 'دہلی اسمبلی میں کانگریس کی مایوس کن کارکردگی کے لئے مرکزی قیادت ذمہ دار ہے۔ اس پر غوروفکر نے کی ضرورت ہے۔'

'دہلی میں پارٹی کی شکست کےلئے مرکزی قیادت ذمہ دار'

author img

By

Published : Feb 14, 2020, 7:42 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 8:48 AM IST

مغربی بنگال اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما عبدالمنان نے دہلی اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 'اس شکست سے پارٹی ورکروں کے درمیان مایوسی پھیلے گی۔'

'دہلی میں پارٹی کی شکست کےلئے مرکزی قیادت ذمہ دار'
'دہلی میں پارٹی کی شکست کےلئے مرکزی قیادت ذمہ دار'

دہلی اسمبلی انتخابات میں کانگریس مکمل طور پر خالی ہاتھ رہی ہے۔ ووٹ فیصد کی شرح بھی کم ہوکر8.5 فیصد رہ گئی ہے۔

عبد المنان نے کہا کہ کانگریس کی بدقسمتی یہ ہے کہ آج کچھ ایسے لیڈران مرکزی اور ریاستی سطح پر کانگریس کی قیادت کر رہے ہیں ، جن میں اہلیت نہیں ہے۔یہی وجہ ہے کہ دہلی کے عوام نے اسی لیڈر شپ کو خارج کردیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کے ہاتھوں میں پارٹی کمان سونپی جارہی ہے جنہیں پارٹی کارکنوں کا حوصلہ بڑھانے اور قیادت کرنے کا تجربہ نہیں ہے۔

عبد المنان نے کہا کہ لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات میں مختلف ریاستوں میں پارٹی کی کراری شکست کاحقیقت پسندانہ تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے۔

کانگریس کے سنیئر رہنما نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ترقی یافتہ ملک بنانے ، جمہوریت اور قومی یکجہتی کو مضبوط بنانے کیلئے کانگریس کےسیکڑوں قومی رہنماؤں اور لاکھوں کانگریس کارکنوں نے اہم کردار اداکیا ہے ۔

مگر حال کے دنوں میں پارٹی ورکروں میں مایوسی آئی ہے اور اس کو ختم کرنے پارٹی کے نچلے سطح کے ورکروں تک پارٹی کے پیغام کو پہنچانے کےلئے ایسی قیادت کو سامنے لانے کی ضرورت ہے جن کا عوام سے براہ راست تعلق ہو۔

انہوں نے کہا کہ سونیا گاندھی ، راہل گاندھی ، منموہن سنگھ ، پرینکا گاندھی کی شہرت کو کچھ نام نہاد لیڈرا ن نقصان پہنچارہے ہیں ۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 8:48 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.