ETV Bharat / state

لنگی پہن کر شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج

بی جے پی کے رکن پارلیمان دلیپ گھوش کے لنگی پہننے والوں کو دہشت قراردیے جانے کے بعد بنگال کے ہزاروں لوگوں نےلنگی پہن کر شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف اجتجاج کیا۔

author img

By

Published : Dec 23, 2019, 7:17 PM IST

لنگی پہن کر شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج
لنگی پہن کر شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج

مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف اور حمایت میں احتجاج کا سلسلہ جاری رہا ۔

ایک طرف بھارتیہ جنتاپارٹی کے کارگزار صدر جے پی نڈا اور دیگر اعلیٰ رہنماؤں نے شہریت ترمیمی ایکٹ کی حمایت میں ریلی نکالی تو دوسری طرف کوچ بہار ضلع میں عام لوگوں نے لنگی پہن کر شہریت ترمیمی ایکٹ اور بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔

دین ہاٹا سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی ادین گوہا کی قیادت میں زاروں عام لوگوں نےلنگی پہن کر شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف اجتجاج کیا۔

لنگی پہن کر شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کرنے والوں کی جانب سے نکالی گئی یہ ریلی دین ہاٹاکالج سے پانچ ماتھا موڑ پہنچ کرختم ہوئی۔

ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی ادین گوہا نے کہاکہ کچھ دنوں قبل ریاستی بھارتیہ جنتاپارٹی کے صدر اور رکن پارلیمان دلیپ گھوش نے مغربی بنگال میں لنگی پہننے والوں کو دہشت قراردیاتھا۔

انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے رکن پارلیمان نے کہاتھاکہ ریاست میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف لنگی پہن کر پرُتشدد مظاہرہ کرنے والے اصل میں بنگلہ دیشی دہشت گرد ہیں۔

ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی نے مزیدکہاکہ دلیپ گھوش ایک پارٹی کے صدر ہونے کے ساتھ ساتھ رکن پارلیمان بھی ہیں۔ انہیں اپنے عہدے کا خیال رکھنا چا ہیے ۔

انہوں نے کہاکہ مسلمان صرف لنگی نہیں پہنتے ہیں۔ بنگالی ہندو اور دیگر مذاہب کے لوگ بھی اپنے اپنے انداز میں لنگی پہنتے پیں اس کا مطلب یہ نہیں ہوا ہے کہ تمام افراد دہشت گرد ہں ۔

رکن اسمبلی نے کہاکہ جمہوریت میں تمام مذاہب کے لوگوں کو اپنے اپنے انداز میں احتجاج کرنے کاپورا حق حاصل ہے۔ اگر کوئی انہیں غلط نام دیتا ہے تواس سے بڑا گناہ گار کوئی نہیں ہے ۔

لنگی پہن کر احتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ہم بھارتی ہیں ۔ ہمیں شہریت ترثابت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ اگر کسی میں اتنی ہمت ہے تو یہاں آ ئے اور ہم سے شہریت کے بارے میں سوال کرے ۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ہم برسوں سے یہاں رہتے ہیں لیکن مذاہب کے نام پر قانون بنا کر مسلمانوں کو پریشان کرنے کی کوسازش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نریندر مودی نے ایک جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہاتھاکہ شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کی شناخت ان کے خاص لباس سے کی جاسکتی ہے ۔

وزیراعظم کے بیان کے بعد مغربی بنگال بھارتیہ جنتاپارٹی کے صدر دلیپ گھوش نے عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہاتھاکہ بنگال میں پرُتشدد مظاہرے میں لنگی دہشت گردشامل ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.