ETV Bharat / state

مغربی بنگال: نرسنگ ہوم نے، سوستھیا ساتھی کارڈ قبول نہیں کیا - سوستھیا ساتھی کارڈ

ہسپتال انتظامیہ نے مریض کے رشتہ داروں کو 50 ہزار روپے جمع کرنے کو کہا۔مریضوں کے رشتہ داروں نے سوستھیا ساتھی کارڈ (ہیلتھ انشورنس کارڈ ) کے ذریعہ ادائیگی کرنے کی کوشش کی لیکن ہسپتال انتظامیہ نے کارڈ قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

مغربی بنگال: نرسنگ ہوم نے، سوستھیا ساتھی کارڈ قبول نہیں کیا

author img

By

Published : May 8, 2021, 1:40 PM IST

مغربی بنگال میں ریاستی حکومت کے ہیلتھ انشورنس کارڈ کو لے کر ایک بار پھر تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ علاج کے لئے آنے والے کورونا مریضوں کے لئےمغربی بنگال حکومت کی جانب سے جاری ہیلتھ انشورنس کارڈ (سوستھیا ساتھی) کو تسلیم نہیں کر رہے ہیں۔ایسا ہی ایک واقعہ جنوبی کولکاتا کے بہالہ تھانہ علاقے میں واقع ایک نرسنگ ہوم میں پیش آیا، جس کے سبب ہنگامہ کھڑا ہو گیا ہے۔

جنوبی 24 پرگنہ کے بہالہ میں نرسنگ ہوم پر پر کورونا وائرس کے مریض کے علاج کے بل کی ادائیگی کےلیے ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ذرائع کے مطابق چار دن قبل کورونا کے ایک مریض کو بہالہ کے ایک نرسنگ ہوم میں داخل کرایا گیا۔

ہسپتال انتظامیہ نے مریض کے رشتہ داروں کو 50 ہزار روپے جمع کرنے کو کہا۔مریضوں کے رشتہ داروں نے سوستھیا ساتھی کارڈ (ہیلتھ انشورنس کارڈ ) کے ذریعہ ادائیگی کرنے کی کوشش کی لیکن ہسپتال انتظامیہ نے کارڈ قبول کرنے سے انکار کر دیا۔اسی بات پر ہسپتال انتظامیہ اور مریض کے رشتہ داروں کے درمیان حجت و تکرار کا سلسلہ جاری رہا۔اس کی پولیس کو اطلاع دی گئی۔پولیس نے مداخلت کرکے معاملے کو رفع دفع کرنے کی کوشش کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہسپتال کو ہیلتھ انشورنس کارڈ تسلیم نہ کرنے کی وضاحت کرنی ہوگی۔

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مریض کے علاج میں 50 ہزار سے زائد رقم خرچ ہوئے۔ مریض کے رشتہ داروں نے ایک دن پہلے رقم انتظام کرنے کی بات کہی تھی۔مریضوں کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ یہ بات سچ ہے کہ رقم انتظام کرنے کی بات کہی گئی تھی۔کیونکہ اس وقت ہمارے پاس ہیلتھ انشورنس کارڈ نہیں تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.