مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں فرنٹ لائن وایرس نرسوں نے ڈیوٹی کے دوران سکیورٹی کو پختہ یقینی بنانے کے لئے وزیراعلی کو خط لکھا ہے۔
نرس یونین کی سکریٹری بھیبھوتی مکھرجی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے اس دور میں نرسوں کی خدمات کو کسی بھی قیمت پر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ‘ڈیوٹی کے دوران نرسوں کو کئی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ان کی سکیورٹی پر سوال اٹھنے لگے ہے۔ ’
یونین کے سکریٹری نے کہا کہ ‘ڈیوٹی کے دوران نرسوں کی سکیورٹی سب سے اہم اور ضروری ہے حکومت کو نرسوں کے لئے سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کی یقینی دہانی کرانے کا اعلان کرنا ہوگا۔ ’
انہوں نے کہا کہ ‘ہسپتال میں نرسوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے وزیراعلی کو خط لکھا گیا اور ان سے ملاقات کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ’
انہوں نے کہا کہ 'وزیراعلی سے ملاقات کرکے انہیں نرسوں کے مسائل سے آگاہ کرانے کی کوشش کریں گے"
نرس یونین کے سکریٹری کے مطابق ہسپتالوں اور صحت مراکز میں برسوں کی تقرری کا مطالبہ کیا گیا۔
"ہسپتالوں اور صحت مراکز میں نرسوں کی نئی تقرری ضروری ہے. ان کی تعداد بہت ہی کم ہے ـ اس میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے ـ"
واضح رہے کہ گزشتہ 14 اور 18 اکتوبر نرس یونین نے ہیلتھ ڈیپارٹمنت کے اعلی افسر کی نرسوں سے ملاقات ہوئی تھی۔