ETV Bharat / state

مغربی بنگال: تمام سیاحتی مقامات ویران - مغربی بنگال

کورونا وائرس کے ڈر کا سایہ اب ہر جگہ نظر آنے لگا ہے۔ حکومت کی تمام تر یقین دہانی کے باوجود لوگوں میں ڈر اور خوف کا ماحول ہے۔

ریاست کےتمام سیاحتی مقامات ویران
ریاست کےتمام سیاحتی مقامات ویران
author img

By

Published : Mar 16, 2020, 5:25 PM IST

مغربی بنگال حکومت نے اسکول، کالج اور دیگر تعلیمی اداروں کو 31 مارچ تک بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ممکن ہے کہ چھٹیوں کی میعاد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ریاست کےتمام سیاحتی مقامات ویران

کولکاتا کے سیاحتی مقامات وکٹوریہ، برلا پلاٹینیم، علی پور چڑیا گڑھ، نکوپارک اور ایکوپارک جیسے مقامات پر معمول سے کہیں بھیڑ کم ہے ۔ بیلورمٹھ نے مہاراجہ کی پوجا بند کردی ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے 100 سے زائد مریض سامنے آ چکے ہیں، ملک بھر میں خوف و ہراس کا ماحول ہے، ممبئی میں شاپنگ مالز، سنیما ہالز، اسکولز اور کالجز بند کر دیے گئے ہیں۔

ریاست کےتمام سیاحتی مقامات ویران
ریاست کےتمام سیاحتی مقامات ویران

بیلو رمٹھ نے گرچہ مہاراجہ کی پوجا بند کرنے کی وجہ سے کورونا وائرس کو نہیں بتایا ہے مگر کہا ہے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ، احتیاط طور پر مہاراجہ کی پوجابند کردی گئی ہے ۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مہاراجہ کی پوجا اپریل کے بعد ہی کھلا جائے گا۔وزارت صحت نے لوگوں کو بھیڑ بھاڑ کے مقامات سے بچنے کی اپیل کی ہے ۔

وکٹوریہ میموریل میں اتوار کو سہ پہر ہزاروں افراد کی بھیڑ ہوتی ہے ،مگر بھیڑ میں نمایاں کمی تھی ۔یہی صورت حال نیکو پارک کی بھی ہے ۔پارک کے منیجر نے بتایا کہ 40فیصد کم افراد اس اتوار کو آئے ہیں ۔جب کہ اتوار کو یہاں کافی بھیڑ ہوتی تھی ۔

دوسری جانب کلکتہ میں ماسک اور سینیٹائزرکا بحران ہے،دوکانوں میں کہیں بھی دستیاب نہیں ہورہا ہے ۔

ریاست کےتمام سیاحتی مقامات ویران
ریاست کےتمام سیاحتی مقامات ویران

مرکزی کولکاتا میں واقع بگ بازار کے جنرل منیجرنے کہا کہ ان کے یہاں سینیٹائزرنہیں آرہا ہے۔ہم نے سپلائی کرنے والے کو آرڈر دے رکھا ہے مگر مال نہیں آرہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ شاید چین ایکسپورٹ ہورہا ہے ۔دوسری جانب ماسک اور سینیٹائزرکی کالا بازاری کی بھی خبر ہے ۔کوررونا انفیکشن کو روکنے کے لئے N-95 ماسک کی ضرورت ہے لیکن یہ ماسک دستیاب نہیں ہے۔بلکہ اس سے بھی کم صلاحیت والے ماسک بھی مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہیں ۔

گزشتہ دنوں وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے ریاست کے عوام کو مشورہ دیا تھا کہ سینیٹائزرکا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں ،آس پاس صفائی کا اہتمام کریں۔

حکومت نے گزشتہ دنوں بیان جاری کیا ہے کہ ماسک اور سینیٹائزرکی کالا بازاری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.