مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے آسنسول میں ریاستی وزیر مولائی گھٹک کی نگرانی میں سینکٹروں کانگریسی اراکین حکمراں جماعت ترنمول کانگریس میں شامل ہوگئے۔
ریاستی وزیر مولائی گھٹک نے کہا کہ 'وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ترقیاتی کاموں سے لوگ متاثر ہیں۔ اس لئے آسنسول شمالی اسمبلی حلقے کے تحت وارڈ نمبر23،24،25 اور26 میں رہنے والے سینکڑوں کانگریس کے اراکین نے ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔'
انہوں نے کہا کہ 'ترنمول کانگریس میں شامل ہونےو الوں میں کانگریس کے رہنما ایس ایم آزاد بھی ہیں۔ وہ سرگرم مقامی رہنما ہیں۔ تمام لوگوں نے اپنی مرضی سے ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔'
ریاستی وزیر نے کہا کہ 'لوگوں میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ترقیاتی منصوبوں کو لے کر دلچسپی ہے۔ وہ ترنمول کانگریس کے ساتھ کام کرنا چا ہتے ہیں۔ ترنمول کانگریس بھی زمینی سطح پر اپنی تنظم کو اور مضبوط کرنے کے لئے مہم چلارہی ہے۔'
ترنمول کانگریس میں شامل ہونے والے ایس ایم آزاد نے کہاکہ ممتابنرجی ملک کی واحد سیاسی رہنما ہیں جو کسی بھی مسائل پر بے باکی سے بولتی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ لوک سبھا انتخابات کے بعد مغربی بنگال میں تیزی سے حالات بدلے ہیں۔ عام لوگوں کو احساس ہو ا ہے کہ گزشتہ لوک سبھاانتخابات میں ان سے غلطی ہوئی ہے۔
رہنما کا کہنا ہےکہ ممتا بنرجی نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی پالیسی کے خلاف جس طرح سے احتجاج کر رہی ہے اس سے بنگال کے لوگ متاثر ہوئے ۔
انہوں نے کہاکہ مستقبل میں میرے جیسے نہ جانے کتنے لوگ ترنمول کانگریس میں شامل ہوں گے جو صرف اور صرف ریاستی ترقی پر یقین رکھتے ہیں۔