ETV Bharat / state

ٹی ایم سی کے ارکان اسمبلی اجلاس سے غیر حاضر رہے

author img

By

Published : Feb 6, 2021, 8:00 PM IST

مغربی بنگال اسمبلی کے اسپیکر بمان بنرجی کے وہپ جاری کرنے کے باوجود حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے بیشتر ارکان اسمبلی سیشن میں شامل نہیں ہوئے۔

west bengal: number of mla absent in assembly session despite whip notice
وہیپ جاری کرنے کے باوجود ٹی ایم سی کے ارکان اسمبلی اجلاس سے غیر حاضر رہے

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات منعقد ہونے سے قبل اسمبلی میں آخری اسمبلی سیشن کا سلسلہ جاری ہے۔ اسپیکر بمان بنرجی نے اسمبلی سیشن کے دوران حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کے ارکان اسمبلی کو شرکت کرنے کے لئے وہیپ جاری کیا۔

ریاستی اسمبلی کے اسپیکر بمان بنرجی کے وہیپ جاری کرنے کے باوجود حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے بیشتر ارکان اسمبلی سیشن میں شامل نہیں ہوئے۔

اسمبلی سیشن کے دوران حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے کل 31 ارکان اسمبلی ہی اسمبلی ہال میں موجود تھے۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے ارکان اسمبلی کی غیر موجودگی پر اسپیکر بمان بنرجی نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہیپ جاری کرنے کا مطلب ہے کہ کسی بھی قیمت پر اسمبلی اجلاس میں شرکت کرنی ہے۔ اگر آپ کسی بھی وجہ سے شرکت نہیں کر پائے تو اس کی پیشگی اطلاع دی جاتی ہے، لیکن کسی نے بھی ایسا نہیں کیا۔

اسپیکر بمان بنرجی کا کہنا ہے کہ وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے دیگر ارکان اسمبلی کی موجودگی میں دو اہم بل کو پیش کیا جیسے اکثریت سے پاس کر دیا گیا۔

دوسری طرف حزب اختلاف کے رہنما عبدالمنان نے کہا کہ ترنمول کانگریس اپنے ارکان اسمبلی پر سے گرفت کھو چکی ہے۔ اسی وجہ سے وہیپ جاری کرنے کے باوجود حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے ارکان اسمبلی اسملی اجلاس سے غیر حاضر رہے۔

مزید پڑھیں:

مغربی بنگال اردو اکیڈمی نے 94 لاکھ 40 ہزار کی اسکالرشپ تقسیم کی

انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن پارٹیاں عدم اعتماد کی تحریک یا فلور ٹیسٹ کے مطالبے پر اڑ جاتی تو ممتا بنرجی کو اقتدار سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.