دوسری طرف بنگلورو یونائٹیڈ ایف سی تین میچوں میں ایک جیت، ایک ڈرا اور ایک ہار کی بدولت چار پوائنٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
محمڈن اسپورٹنگ اور بنگلورو یونائٹیڈ کے درمیان آئی لیگ کوالیفائنگ راؤنڈ کا سالٹ لیک اسٹیڈیم میں دوپہر دو بجے کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ کل کے میچ میں جیت درج کرکے غیرمفتوح ریکارڈ برقرار رکھنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
محمڈن اسپورٹنگ کے معاون کوچ شہید رامون کا کہنا ہے کہ کوالیفائنگ راؤنڈ میں جیت کا سلسلہ جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی طرف سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں مگر حریف ٹیم کو کسی بھی قیمت پر نظر انداز نہیں کریں گے۔
مزید پڑھیں:
طویل عرصے بعد محمڈن اسپورٹنگ کی آئی لیگ میں واپسی
دوسری طرف بنگلور یونائٹیڈ ایف سی بھی کل کے میچ میں میزبان ٹیم محمڈن کو سخت چیلنج دینے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔ محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم ہم وطن بھوانی پور ایف سی کو گزشتہ روز کوالیفائنگ راؤنڈ میں شکست دے کر آئی لیگ میں کھیلنے کا اعزاز پہلے ہی حاصل کرچکی ہے۔