ETV Bharat / state

بردوان: زرعی قوانین کے خلاف احتجاج میں ریاستی وزیر نے اٹھایا ڈنڈا

author img

By

Published : Jan 13, 2021, 9:35 PM IST

مغربی بنگال کے ضلع بردوان کے گلسی علاقہ میں زرعی قوانین کے خلاف وزیر صدیق اللہ چودھری نے احتجاجی جلوس کی قیادت کرتے ہوئے قومی شاہراہ کی ناکہ بندی کر دی جس سے آمد ورفت گھنٹوں تک ٹھپ رہی۔ انہوں نے اپنے ہاتھوں میں ڈنڈا لے کر احتجاج کیا ۔

صدیق اللہ چودھری نے اپنے ہاتھوں میں ڈنڈا اٹھا لیا

احتجاج میں شامل میں شامل مظاہرین بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے زرعی قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر وزیر صدیق اللہ چودھری نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو ہر حال میں زرعی قانون کو واپس لینا ہی پڑے گا ورنہ ایسا احتجاج کیا جائے گا پورا ملک دیکھتے ہی رہ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ زرعی قانون سے کسانوں کو نقصان ہو گا یہ کوئی مخفی بات نہیں ہے۔ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت سب کچھ جانتے ہوئے اسے نافذ کرنے پر آمادہ ہے۔

وزیر نے کہا کہ غریب لوگوں کی مجبوریوں کو سمجھنے والا کوئی نہیں ہے۔ہمدردی صرف دیکھاوا ہے۔ بڑے بڑے تاجروں کو اس قانون کے ذریعہ فائدہ پہنچانے کی کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسان گزشتہ ڈیڑھ مہینوں سے اس قانون کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ۔ان کے جائز مطالبے کو پورے ملک میں حمایت حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہاتھوں میں ڈنڈا لینے کا مقصد زرعی قانون کے خلاف احتجاجی جلوس کو ناکام بنانے کے ارادے سے چند لوگ شامل ہو گئے تھے انہیں ٹھیک کرنا تھا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.