ETV Bharat / state

Shashi Panja Slam ED ای ڈی کا ابھیشیک بنرجی کے خلاف سمن، ٹی ایم سی کی کڑی تنقید - پریس کانفرنس کے دوران دعویٰ کیا

ریاستی وزیر ششی پانجا نے پریس کانگرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ای ڈی کے ذریعہ ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی کے خلاف بار بار سمن جاری کرنے کا مطلب ہے کہ بی جے پی 2024 انتخابات کو لے کر ٹی ایم سی سے خوفزدہ ہے۔

ای ڈی کا ابھیشیک بنرجی کے خلاف سمن، ٹی ایم سی کی کڑی تنقید

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 8, 2023, 6:52 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگرس کی سینئر لیڈر اور ریاستی وزیر ششی پانجا نے پریس کانفرنس کے دوران دعویٰ کیا کہ بی جے پی نے کل رات ابھیشیک بنرجی کو سالگرہ کا تحفہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر ایک اہم مواقع پر ابھیشیک بنرجی کو طلب کیا جاتا ہے ۔پنچایات انتخابات کی مہم کے دوران بھی بنرجی کو طلب کیا گیا تھا۔دہلی میں پارٹی کے احتجاج کے دوران بھی طلب کیا گیا تھا ۔اس سے قنل انڈیا اتحاد رابطہ کمیٹی کی میٹنگ کے دن بھی بنرجی کو طلب کیا گیا تھا۔ لوک سبھا انتخابات جیسے جیسے قریب آرہا ہے جانچ ایجنسیوں کی سرگرمیوں میںتیزی آرہی ہے۔

  • .@BJP4India has crossed all boundaries to serve its corrupt political agendas.

    The ED’s summoning of Shri @abhishekaitc is clear evidence of this, as the BJP appears to fear potential defeat in the 2024 LS Elections.

    Why aren’t the Central investigative agencies summoning BJP… pic.twitter.com/lffubp372u

    — All India Trinamool Congress (@AITCofficial) November 8, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ششی پنجا نے مزید دعویٰ کیا کہ ای ڈی سمن کیس سے دور ہے، ان لوگوں تک کوئی نوٹس نہیں پہنچتا جن کا بی جے پی میں پیسہ بڑھ گیا ہے۔ یہ ہر روز ثابت ہو رہا ہے کہ یہ سیاسی طور پر ہراساں کیا جارہا ہے۔ خیال رہے کہ درگا پوجا کے فوری بعد ریاستی وزیر جیوتری پریہ ملک کو ای ڈی نے گرفتار کیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں:Cash for Querry row مہوا موئترا کے خلاف پارلیمنٹ کے اخلاقیات کمیٹی کی میٹنگ 9نومبر کو

خواتین، بچوں اور سماجی بہبود کی ریاستی وزیر ششی پانجا نے کہاکہ یہ ایسی تحقیقات ہے کہ اس کا کوئی خاتمہ نہیں ہے۔ ابھیشیک بنرجی کو کل جانا ہوگا۔ تمام سوالات کے جوابات دیں گے۔ وہ عوامی نمائندے ہیں، ان کے پاس آئی ٹی فائلیں ہیں۔ بی جے پی چاہتی ہے کہ ابھیشیک بنرجی کو انتخابی مہم سے دور رکھا جائے ۔بنگال اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی شکست کے بعد سے ہی جانچ ایجنسیوں کے دریعہ ہم سے بدلا لیا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.