کولکاتا: مغربی بنگال کے ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے آج کولکاتا میں بجلی سے چلنے والی بسوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا اور موقع پر موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کولکاتا شہر کو آلودگی سے پاک کرنے کا عزم لیا۔ انہوں نے کہا کہ 'کولکاتا اور اس کے اطراف کے علاقوں کو آلودگی سے پاک کرنے کے لئے بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی سخت ضرورت ہے، ورنہ آنے والے دنوں میں ہمیں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ Electric Buses Llaunched in Kolkata
کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے مئیر فرہاد حکیم نے کہا کہ 'کولکاتا ہی نہیں پوری دنیا کو موسم تبدیلی کے اثرات سے بچانے کے لئے نئے طریقوں پر کام کیا جانا ضروری ہے۔ کولکاتا شہر پر بھی موسم کے برے اثرات مرتب ہونے لگے ہیں جس کی وجہ سے آب و ہوا میں آلودگی پھیل گئی ہے اور اس پر قابو پانے کے لئے الیکٹرکس، بیٹری سے چلنے والی گاڑیوں کا سہارا لینا ہوگا۔ Electric Buses Llaunched in Kolkata
ریاستی وزیر کے مطابق الیکٹرکس اور بیٹری سے چلنے والی گاڑیوں کو سڑکوں پر اتارنے کے کئی اہم فائدے ہیں جن میں چند قابل ذکر ہے، پہلا ایندھن کی مہنگائی کی مار سے بچا جائے گا، دوسرا پٹرول اور ڈیزل سے پیدا ہونے والی آلودگی پر کچھ حد تک قابو پایا جاسکتا ہے اور تیسرا مسافروں کو سستہ ٹرانسپورٹ حاصل ہوگا۔
مزید پڑھیں:
فرہاد حکیم کے مطابق وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔ جب کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت اور ریاست میں اپوزیشن جماعتیں ممتابنرجی کے ترقیاتی منصوبوں میں رخنہ ڈالنے کی سازش میں مصروف ہیں۔ Electric Buses Llaunched in Kolkata