ETV Bharat / state

منی بس مالکان کا ٹیکس میں چھوٹ کا مطالبہ - مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا

کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ ہونے کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ مالی بحران کا شکار ہے۔

منی بس مالکان کا ٹیکس میں چھوٹ کا مطالبہ

author img

By

Published : Apr 3, 2020, 10:05 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں منی بس مالکان نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو ایک خط لکھ کر مدد کی درخواست کی ہے۔

منی بس آپریٹر کوآرڈی نیشن کمیٹی کے جوائنٹ سکریٹری سوپن گھوش نے کہا کہ ہم نے مالی مدد کی درخواست کرتے ہوئے وزیر اعلی ممتا بنرجی اور ٹرانسپورٹ کے وزیر شوبندو ادھیکاری کو خط لکھا ہے۔

ہم نے حکومت سے چھوٹ کی اپیل کی ہے کیوں کہ ہماری ساری بسیں کھڑی ہوئی ہیں، سارا کام رک گیا ہے، آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں ہے اور کسی کو یقین نہیں ہے کہ یہ صورتحال کب ختم ہوگی۔

اس دوران روڈ ٹیکس، سرٹیفکیٹ آف فٹنس (سی ایف) میں ٹیکس جمع کرنے کی مدت میں 30 جون تک توسیع کردی گئی ہے۔ گاڑی کے مختلف ٹیکس کریڈٹ کے علاوہ، ڈرائیونگ لائسنس اور رجسٹریشن کی تجدید کی مدت میں 30 جون تک توسیع کردی گئی ہے۔

مرکزی وزارت روڈس اینڈ ٹرانسپورٹ کے مطابق، ان گاڑیوں کے لئے 30 جون تک چھوٹ دی جائے گی جن کی رجسٹریشن، سی ایف اور دیگر ٹیکس یکم فروری کو یا اس کے بعد ختم ہورہے ہیں تو انہیں 30جون تک توسیع کی جائے گی۔

بس مالکان نے کہا کہ ہمیں ٹیکس جمع کرنے میں مہلت نہیں بلکہ چھوٹ دی جائے۔کیوں کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے حالات خراب ہوچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.