سی اے اے اور این آرسی کو نافذ کرنے کا واضح نوٹیفیکشن جاری ہونے سے قبل عام لوگوں پر دہشت طاری ہونے لگا ہے۔غریب لوگ دہشت کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں
مغربی بنگال کے مدنی پور ضلع کے کانتھی تھانے کے تحت بسنتی گرام میں ایک شخص نے ضروری دستاویزات نہیں ہونے اور این آرسی کے خوف سے خودکشی کرنے کی کوشش کی ۔
کانتھی کے بسنتی گرام میں رہنے والے شیخ طاہر نام کے ایک شخص گزشتہ کئی دنوں سے این آر سی کے لیے ضروری دستاویزات نہیں ہونے کے سبب وہ ذہنی پریشانیوں میں مبتلا تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ طاہر نے اپنے ہی پیٹ پر چاقو سے حملہ کرکے خود کو شدید طور پر زخمی کرلیا۔انہیں ضلع محکمہ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی حالت نازک بتا ئی گئی ہے۔
شیخ طاہر کے بھتیجہ راجہ علی شیخ نے کہاکہ انہوں نے خود کو بری طرح سے زخمی کرلیاہے۔ وہ ذہنی طور پر پریشان تھے ۔ وہ کئی دنوں سے این آر سی کے لئے دستاویزات اکھٹاکرنے کے لئے پریشان تھے۔
پڑسی شیخ ملک نے کہاکہ شیخ طاہر ذہنی پریشانی میں مبتلا ہونے کے سبب ہی خودکشی کرنے کی کوشش کی ہے ۔ ان کے پاس ضروری دستاویزات نہیں تھے۔