ETV Bharat / state

گورنر سے ملاقات سے قبل نومنتخب ایم ایل اے کے ساتھ ممتا کی میٹنگ

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکھڑ سے ملاقات سے پہلے وزیراعلیٰ و ترنمول کانگریس سربراہ ممتا بنرجی آج پارٹی دفتر میں نومنتخب ممبران اسمبلی کے ساتھ اہم میٹنگ کریں گی۔

author img

By

Published : May 3, 2021, 5:44 PM IST

West Bengal: Mamata to meet governor at 7 pm to stake claim to form govt

گورنر دھنکھڑ کو بتایا گیا ہے کہ محترمہ بنرجی ان سے شام سات بجے راج بھون میں ملاقات کریں گی۔ ریاست میں 292 اسمبلی سیٹوں پر ہوئے الیکشن میں 214 سیٹوں پر صرف اپنے دم پر جیت حاصل کرکے اپنی پارٹی کو مسلسل تیسری مرتبہ اقتدار میں پہنچانے کا کریڈٹ صرف محترمہ بنرجی کو جاتا ہے۔

محترمہ بنرجی نے یہ کارنامہ نندی گرام میں 10 مارچ کو الیکشن کے پرچار کے دوران زخمی ہونے کے بعد کیا۔ وہ دو روز تک ہسپتال میں داخل رہیں لیکن اس کے بعد انہوں نے وھیل چیئر کی مدد سے الیکشن کی ریلی کی کمان سنبھالی۔ اس طرح اپنے دم پر انہوں نے پارٹی کی پوری مہم کو سنبھالا جبکہ ان کی اپوزیشن بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اس الیکشن میں اپنی پوری طاقت لگا دی تھی۔

نندی گرام سیٹ سے محترمہ بنرجی کو ہراکر الیکشن جیتنے والے بی جے پی امیدوار شیوندو ادھیکاری نے کہا کہ ’’ مجھے اس طرح کے بڑے نتائج کی امید نہیں تھی اور لوگوں کو ایک مرتبہ پھر مجھ پر اعتماد ظاہر کرنے کے لئے میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ محترمہ بنرجی نے کہا ’’ مجھے ڈبل ٹن (200) دینے اور ڈبل انجن بی جے پی سرکار کو مسترد کرنے کے لئے شکریہ ادا کرتی ہوں۔محترمہ بنرجی تقریباً چار بجے پارٹی دفتر میں میٹنگ کی صدارت کریں گی۔ وہ گورنر سے ملاقات سے پہلے اس اہم اجلاس سے خطاب کریں گی ، جس میں کورونا سے متعلق ضابطوں پر بھی مکمل طور پر عمل کیا جائے گا۔

اس بیچ الیکشن کمیشن نے ترنمول کی طرف سے نندی گرام میں پھر سے ووٹوں کی گنتی کرانے کی مانگ کو مسترد کردیا ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.