ETV Bharat / state

مغربی بنگال: مدھیامک و ہائر سکنڈری امتحان 2022 کی تاریخوں کا اعلان - مدھیامک و ہائر سیکنڈری کے بورڈ امتحانات

ریاست مغربی بنگال میں 2022 میں ہونے والے مدھیامک و ہائر سیکنڈری کے بورڈ امتحانات کی تاریخوں کا آج متعلقہ بورڈ نے اعلان کر دیا ہے۔ بورڈ کی طرف سے آج بتایا گیا کہ 2022 مدھیامک کے امتحانات 7 مارچ سے 16 مارچ تک ہوں گے جبکہ ہائر سیکنڈری کے امتحانات کا آغاز 2 اپریل کو ہوگا اور 20 اپریل تک جاری رہے گا۔

مدھیامک و ہائر سکنڈری امتحان 2022 کی تاریخوں کا اعلان

author img

By

Published : Nov 1, 2021, 8:01 PM IST

ریاست مغربی بنگال میں آج مغربی مدھیامک و ہائر سیکنڈری بورڈ نے 2022 میں ہونے والے بورڈ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ بورڈ کی طرف سے آج ایک پریس کانفرنس کے ذریعے واضح کردیا گیا کہ 2022 کے بورڈ کے امتحانات کب اور کیسے کرائے جائیں گے۔

2022 مدھیامک بورڈ کے امتحانات آئندہ سال 7 مارچ سے شروع ہوں گے اور 16 مارچ تک جاری رہیں گے۔ 7 مارچ کو فرسٹ لینگویج، 8 مارچ کو سیکنڈ لینگویج،
9 مارچ کو جغرافیہ، 11 مارچ کو تاریخ ،12 مارچ کو لائف سائنس ،14 مارچ کو ریاضی، 15 مارچ کو فیزیکس اور 16 مارچ ایڈیشنل پیپر کا امتحان ہوگا۔

پہلی بار ایسا ہوگا کہ ہائر سیکنڈری کے امتحانات ہوم سینٹر میں ہوں گے، لیکن مدھیامک کے طلباء کا امتحان دوسرے مراکز میں ہی ہوں گے۔وہیں 2022 ہائر سیکنڈری کے امتحانات کا آغاز 2 اپریل سے ہوگا اور 20 اپریل کو ختم ہوگا۔ صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بج کر 15 منٹ تک امتحان کا وقت طئے کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی گیارہویں جماعت کے بھی امتحانات ہوں گے، جو دوپہر 2 بجے سے 5 بجے تک جاری رہیں گے۔ 15 فروری سے 4 مارچ تک پریکٹیکل کے امتحانات ہوں گے۔اس بار ہائر سیکنڈری کے امتحانات ہوم سینٹر میں ہی ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.