ETV Bharat / state

مغربی بنگال: اگست کے پہلے ہفتے میں لوکل ٹرین خدمات کی دوبارہ بحالی کا امکان - مشرقی ریلوے

مغربی بنگال میں کورونا کی دوسری لہر کی رفتار سست پڑنے کے سبب حالات میں مزید بہتری آرہی ہے جس کے بعد مشرقی ریلوے نے ٹرین خدمات کو مکمل طور پر دوبارہ بحال کرنے کا اشارہ دیا ہے۔

مغربی بنگال: اگست کے پہلے ہفتے میں لوکل ٹرین خدمات کی دوبارہ بحالی کا امکان

author img

By

Published : Jul 29, 2021, 4:05 PM IST

ریاست میں کورونا کی دوسری لہر کی رفتار مکمل طور پر سست پڑنے کے سبب یومیہ کیسز اور شرح اموات دونوں میں ریکارڈ کمی آئی ہے۔ ریاست میں تیزی سے حالات میں بہتری آرہی ہے جس کے بعد حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی برتنے کا اعلان کیا جس سے عام لوگوں کو راحت ملی ہے۔

مغربی بنگال: اگست کے پہلے ہفتے میں لوکل ٹرین خدمات کی دوبارہ بحالی کا امکان

مغربی بنگال میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے یومیہ کیسز کی تعداد تقریباً 500 ریکارڈ کی گئی، وہیں دوسری لہر کی رفتار سست پڑنے کے بعد حالات میں بہتری آئی ہے جس کے بعد مشرقی ریلوے نے ٹرین خدمات کو مکمل طور پر دوبارہ بحال کرنے کا اشارہ دیا ہے۔

مشرقی ریلوے کے مطابق اگست کے پہلے ہفتے سے لوکل ٹرین خدمات دوبارہ بحال کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ ریاستی حکومت کو اس سلسلے میں آگاہ بھی کیا گیا۔ مشرقی ریلوے اور مغربی بنگال حکومت کے درمیان لوکل ٹرین کی خدمات کی دوبارہ بحالی کو لے کر ابھی تک کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ مغربی بنگال حکومت کو ریاست میں لوکل ٹرین خدمات کی دوبارہ بحالی کو لے کر مکتوب ارسال کیا گیا جب کہ امید کی جارہی ہے کہ اس سلسلہ میں حکومت کی جانب سے مثبت جواب ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں:مغربی بنگال: مسافروں کو کورونا کی منفی رپورٹ دکھانی ہوگی

واضح رہے کہ گزشتہ 6 مئی کو مغربی بنگال میں کورونا کے یومیہ کیسز اور شرح اموات دونوں میں ریکارڈ اضافہ ہونے کے بعد لوکل ٹرین خدمات کو معطل کردیا گیا تھا۔ جب کہ بھارتی ریلوے بورڈ نے ریلوے ملازمین، پولیس اہلکاروں، ڈاکٹرز، نرس، محکمہ صحت اور بینک ملازمین کے لئے اسپیشل ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.