مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے معاملے میں اضافہ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاستی پولیس انتظامیہ پر ایک بار پھر کورونا وائرس کا منحوس سایہ منڈلانے لگا ہے۔ آئی پی ایس افسر ویویک ساہا کے کورونا وائرس مثبت پائے جانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
گزشتہ ماہ ہی آئی پی ایس افسر ویوک ساہا کو ڈائریکٹر آف سکرٹریٹ کے عہدے پر فائز ہوئے تھے۔ٹاپ رینک آفیسر ویوک ساہا کی طبعیت ناز ساز ہوگئی، جس کے بعد انہیں ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وویک ساہا کی حالت مستحکم ہے، خطرے کی کوئی بات نہیں ہے۔حالت میں بہتری کے بعد ہی انہیں جانے کی اجازت دی جائے گئی۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال میں آج کورونا کے 3 ہزار 720 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس کے بعد اب ریاست مین کورونا متاثرین کی تعداد تین لاکھ 9 ہزار 740 پہنچ گئی ہے۔