مغربی بنگال میں 2020 میں میونسپل کارپوریشن کے انتخابات ہونے والے ہیں اور 2021 میں اسمبلی کے انتخابات ہونے والے ہیں۔ ترنمول کانگریس کے سیاسی مشیر پرشانت کشور جماعت کی لائحہ عمل تیار کرنے میں مصروف ہیں ۔ حالیہ ضمنی انتخابات میں ہوئی کامیابی میں ان کا اہم رول مانا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پرشانت کی جانب سے ترنمول کانگریس کے رہنماؤں اور ارکان کو ہدایت دی ہے کہ انتخابات کے لئے اس طرح تیار رہیں جیسا کہ آئندہ سو دنوں میں انتخابات ہونے والے ہیں۔ ریاستی حکومت کی معیاد 2021 کھ مئی میں مکمل ہو رہی ہے۔
اسملبی انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہونے کے امکانات ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پرشانت کشور نے پارٹی کے ارکان کو ابھی سے مستعد رہنے کی ہدایت دی ہے۔ پرشانت کشور کی اس تیاری پر سیاسی ماہرین قیاس کر رہے ہیں ۔ ریاست میں میونسپل کارپوریشن کے انتخابات قبل از وقت ہو سکتے ہیں۔
متعدد میونسپل کی معیار پورے ہونے کے باوجود انتخابات نہیں ہوئے ہیں ۔ میونسپل سرکاری اہلکاروں کے ذریعے چلایا جا رہا ہے ۔اس پر گزشتہ جمعہ کو بی جے پی کے رہنما مکل رائے نے ریاستی الیکشن کمیشن میں شکایت بھی کی ہے۔ شمالی 24 پرگنہ ضلع میں میٹنگ کے دوران پارٹی کی صورت حال پر پرشانت کشور نے کہا کہ بی جے پی نے ضلع میں پکڑ بہت مظبوط کر لی ہے۔
گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو دو سیٹوں پر جیت ملی ہے۔ نصف ضلع پر اس کا اثر ہے ۔ پرشانت کشور کی ٹیم کے مطابق ضلع کے ساڑھے آٹھ ہزار بوتھ میں چار ہزار بوتھ پر بی جے پی کو سبقت حاصل ہے لوک سبھا میں ہوئے نقصان کی تلافی کے لئے ابھی سے ترنمول کانگریس تیاری شروع کرنا چاہتی ہے ۔
پرشانت کشور کی ٹیم پارٹی کے رہنما اور ارکان کے ساتھ زمینی سطح پر پارٹی کو مستحکم کرنے کے لئے تمام اضلاع میں میٹنگ کر رہی ہے۔ اجس میں پرشانت کشور کے علاوہ ریاستی سطح کے رہنما بھی موجود رہتے ہیں۔ اسملبی انتخابات کے علاوہ میونسپل کارپوریشن کے انتخابات پر بھی تبادلہ خیال جاری ہے۔
پرشانت کشور نے پارٹی کے حامیوں کو میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے لئے تیار رہنے کو کہا ہے اور میٹنگ کے دوران پارٹی کے اعلی قیادت کی موجودگی میں ہی آئندہ 3 ماہ میں میونسپل کارپوریشن کے انتخابات ہونے کا اشارہ دیا ہے۔