ETV Bharat / state

سیاسی جماعتوں کو رابندر ناتھ ٹیگور کے بارے میں بات کرنے کا حق نہیں' - امرتیہ سین

نوبل انعام یافتہ ماہر اقتصادیات امرتیہ سین نے کہا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت قومی یکجہتی کو برقرار نہیں رکھ سکتی تو اسے رابندر ناتھ ٹیگور کے بارے میں بات کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

نوبل انعام یافتہ ماہر اقتصادیات امرتیہ سین

author img

By

Published : Dec 29, 2020, 11:02 PM IST

نوبل انعام یافتہ امرتیہ سین نے کسی بھی سیاسی جماعت کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قومی یکجہتی بہت بڑی بات ہے اس کے بارے میں یوں ہی کچھ بھی کہا نہیں جاسکتا ہے اس کے لیے وسیع تجربے کی ضرورت پڑتی ہے لیکن آج کل کوئی کچھ بھی کہہ دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بھی سیاسی جماعت قومی یکجہتی کو برقرار نہیں رکھ سکتی ہے تو اسے رابندرناتھ ٹیگور کے بارے میں بات کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

امرتیہ سین نے کہا کہ 'رابندر ناتھ ٹیگور نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا کی عظیم شخصیات میں سے ایک ہیں۔ ان کی باتوں کو سمجھنے کے لیے وسیع تعلیم کی ضرورت پڑتی ہے۔ دانشوروں، ادیبوں کے منہ سے قومی یکجہتی کی باتیں اچھی لگتی ہے لیکن گزشتہ چند دنوں سے کئی سیاسی رہنماؤں کے منہ سے رابندرناتھ ٹیگور کے بارے میں سننے میں آرہا ہے۔

مغربی بنگال میں لیفٹ فرنٹ واحد سیاسی جماعت ہے جو ریاست میں فسادات پھیلانے والی طاقتوں کو کبھی بھی سر اٹھانے کا موقع نہیں دیا۔ لیفٹ فرنٹ کے بعد ممتا بنرجی کی قیادت والی ترنمول کانگریس ریاست میں قومی یکجہتی کو برقرار رکھنے کی ہرممکن کوشش کی اور اس میں کامیاب بھی ہوئی۔

امریتہ سین نے کہا کہ شانتی نیکیتن کی زمین پر کوئی قبضہ نہیں ہے۔ الزام لگانے سے کیا ہو گا۔ثابت بھی کرنا پڑے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.