مغربی بنگال میں ان دنوں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہے۔ چھوٹی چھوٹی باتیں بحث کا موضوع بناہو اہے۔
مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ ضلع کے حسن آباد کے بی ڈی او ارندم بنرجی نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ ممرابنرجی کی تصویر دیکھ توانائی پاتے ہیں اور اس سے انہیں کام کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے
انہوں نے کہاکہ میں نے جو کچھ کہا اس میں غلط کیا ہے۔ بھارت کی سیاست میں ممتا بنرجی اہم مقام رکھتی ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی کے بعد ممتابنرجی ہی سب سے طاقتور رہنما ہیں۔
بی ڈی او کاکہنا ہے کہ میں انہیں(ممتابنرجی) کو آئیڈیل سمجھتاہوں۔ وہ ایک عظم مثالی رہنما ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے۔ اس کے لیے انہوں نے بغیر کسی مقصد اور مفاد کے برسوں عوام کی خدمات انجام دیں ہیں۔
ارندم مکھرجی کے مطابق میں انہیں اپنا آ ئیڈیل سمجھتاہوں۔ اس میں برا ئی کیاہے۔ وہ آئیڈیل ہیں۔ممتابنرجی نے ریاست کی ترقی کے لیے بہت کچھ کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ میں جب بھی گھر سے باہر نکلتاہوں تو ان کی تصویر دکھتاہوں۔ ان کی تصویر کے پاس جاکر آشیرواد لیتاہوں ۔ ان کی تصویر سے توانائی ملتی ہے اور کام کرنے کا جوش و جذبہ پیدا ہوتا ہے۔
: