مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی کے درمیان جاری تنازعہ ختم ہونے کا اشارہ مل رہا ہے۔ ریاست کے آئنی سربراہ نے وزیراعلیٰ سے تمام تلخیاں دور کرنے کے خواہشمند ہیں۔
گورنر آج اسمبلی کا دورہ کیا اور وہاں موجود بھیم راؤ رام جی امبیڈکر کی 63 ویں برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کی ۔
بھیم راؤ رام جی امبیڈکر کو خراج عیقدت پیش کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہاکہ گزشتہ روز جو کچھ ہو اس سے غمزدہ ہوں۔ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔
جگدیپ دھنکر نے کہاکہ انہوں نے اس معاملے میں ریاستی وزیراعلیٰ ممتابنرجی کو خط لکھا کر بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں۔ وزیراعلیٰ جہاں اور جس وقت مجھے بلائیں گی وہاں وہ جانے کے لیے تیار ہیںْ
ریاستی گورنر نے کہاکہ میں ان سے فون پر بات چیت کرنے کے لیے تیار ہوں۔ میں ان سے تبادلہ خیال کرنے کے لیے بے چین ہوں اور میں جلد سے جلد بات کرنا چاہتاہوں۔
انہوں نے کہاکہ جمہوریت کوکسی بھی حالت میں اور کسی بھی قیمت پر قید نہیں کیا جاسکتا ہے۔لیکن گزشتہ روز جو کچھ ہوا اس سے لگتا ہے جمہوریت کو نقصان پہنچاہے۔
وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ آئنی سربراہ کی حیثیت سے کسی بھی کام میں ناکام نہیں ہوئے ہیں۔ میں نے پوری ایمانداری کے ساتھ اپنا فرض انجام دیا ہے۔لیکن چند افراد میرے کاموں پر تنقید کررہے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ میں یہاں کام کرنے کے لیے آ یا ہوں۔ مجھے کسی سے کوئی تنازعہ نہیں ہے۔لیکن پورے معاملے کو الجھانے کی کوش کی جارہی ہے۔ جوبالکل غلط ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز گورنر جگدیپ دھنکر ریاستی اسمبلی کادورہ کیاجہاں صدر گیٹ پر ان کا استقبال کرنے والا کوئی نہیں تھا۔ اسمبلی گیٹ بند رہنے پر گورنر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے جمہوریت مخالف عمل قرار دیا تھا۔