ETV Bharat / state

ہائر سیکنڈری امتحانات کے نتائج کا اعلان، مسلم طالبہ نے کیا ٹاپ - ہائر سیکنڈری امتحان

مغربی بنگال ہائر سیکنڈری بورڈ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں کامیاب طلباء کی شرح اس بار 97.69 رہی۔

west bengal higher secondary exam result announced

author img

By

Published : Jul 22, 2021, 10:43 PM IST

ہائر سیکنڈری امتحانات میں ریاست کے مسلم اکثریتی ضلع مرشد آباد کی مسلم طالبہ رومانہ سلطانہ نے پوری ریاست میں اول مقام حاصل کر کے تاریخ رقم کردی۔

ہائر سیکنڈری امتحان کی تاریخ میں پہلی بار کسی مسلم طالبہ نے سب سے زیادہ نمبرات حاصل کیے ہیں۔ رومانہ سلطانہ نے 499 نمبروں کے ساتھ سرفہرست مقام حاصل کیا۔ رومانہ کا تعلق مرشدآباد ضلع سے ہے۔

ہائر سیکنڈری امتحان میں لڑکوں کی کامیابی کی شرح 97.70 جب کہ لڑکیوں کی کامیابی کی شرح 97.70 ہی رہی۔

مغربی بنگال ہائر سیکنڈری بورڈ امتحانات 2021 کے بورڈ کے دفتر ودیا ساگر بھون میں ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا گیا۔ اس بار کل کامیابی کی شرح 97.69 رہی جب کہ اردو میڈیم کی کامیابی کی شرح 98.49 رہی۔

اس امتحان میں 60 فیصد یا اس سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والوں کی تعداد اس بار 3 لاکھ 19 ہزار 327 ہے جو گزشتہ برس کی بہ نسبت کم ہے۔

اس کے علاوہ آرٹس فیکلٹی کے نتائج 97.39، سائنس کے 99.28 اور کامرس کا نتیجہ 99.08 رہا۔

دوسری جانب اس بار اردو میڈیم کا نتیجہ بھی بہتر رہا۔ اردو میڈیم کا نتیجہ 98.49 رہا، نیپالی میڈیم کا نتیجہ 97.81 اور سنتھالی میڈیم کا نتیجہ 96.74 ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اس بار امتحانات کا انعقاد نہیں کیا گیا تھا۔ اس بار نتائج مادھیامک و گیارہویں جماعت کے نتیجے کی بنیاد پر ایک خاص طریقہ کار کے تحت مارکس دیئے گئے ہیں۔

اس بار بھی گزشتہ سال کی طرح سرفہرست پہلے دس طلباء کی فہرست تیار نہیں کی گئی ہے لیکن 500 میں سے 499 نمبروں کے ساتھ مرشدآباد ضلع کی مسلم طالبہ نے اول مقام حاصل کیا ہے اگرچہ ریاستی سطح پر پہلے دس میں 86 طلباء جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے لیکن 499 نمبروں کے ساتھ مرشدآباد ضلع کی ایک مسلم طالبہ نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.