ETV Bharat / state

West Bengal Imposed Strict Covid Restriction: مغربی بنگال کے تمام اضلاع میں سخت کورونا گائیڈ لائن نافذ

مغربی بنگال حکومت نے کورونا وائرس اور اومیکرون کے بڑھتے معاملے کے پیش نظر ریاست کے تمام اضلاع میں سخت کورونا گائیڈ لائن نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔West Bengal Imposed Strict Covid Restriction کورونا کے مدنظر تقریبا ایک سال بعد لوکل ٹرین خدمات کو محدود کرنے کے ساتھ تعلیمی سرگرمیوں کو ایک بار پھر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حالانکہ اس بار تعلمیی اداروں کو پچاس فیصد ملازمین کے ساتھ اداروں کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

مغربی بنگال کے تمام اضلاع میں سخت کورونا گائیڈ لائن  نافذ

author img

By

Published : Jan 3, 2022, 7:37 AM IST

Updated : Jan 3, 2022, 4:01 PM IST

مغربی بنگال میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے کیسز میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اومیکرون کے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع میں اومیکرون اور کورونا کے یومیہ کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے کے بعد محکمہ صحت تشویش میں مبتلا ہو چکا ہے۔ West Bengal Imposed Strict Covid Restriction

مغربی بنگال کے تمام اضلاع میں سخت کورونا گائیڈ لائن نافذ

کورونا اور اومیکرون کے بڑھتے معاملے کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے تمام اضلاع میں سخت کورونا گائیڈ لائن نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ریاستی حکومت کے سیکٹریٹ بلڈنگ نبنو سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مغربی بنگال میں دو جنوری 2022 سے نیا گائیڈ لائن جاری کیا گیا ہے۔ اس کے تحت تعلیمی سرگرمیاں ایک بار پھر معطل کر دی گئی ہے۔ ڈیڑھ برس بعد تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوئی تھی لیکن چند مہینوں کے بعد اسکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں میں تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ معطل کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ حالانکہ اس مرتبہ تعلیمی اداروں میں پچاس فیصد ملازمین کے ساتھ تعلیمی اداروں کی انتظامی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ Schools and Colleges Closed in West Bengal

ریاستی حکومت نے تقریباً ایک سال بعد لوکل ٹرین خدمات دوبارہ محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پچاس فیصد مسافروں کے ساتھ ٹرین چلائی جائے گی۔ لوکل ٹرینوں کی تعداد میں غیر معمولی کمی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ شاپنگ مالز، ہوٹل، ریستورانوں کو پچاس فیصد ملازمین کے ساتھ چلانے کی آزاد ہو گئی۔ اسپورٹس کمپلیکس، سوئمنگ کمپلیکس، جم اور کسینو کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ لیکن ممتابنرجی نے تمام شعبوں کو محدود کرنے فیصلہ ہے، وہیں بلدیاتی انتخابات کے مدنظر سیاسی سرگرمیوں پر معمولی پابندی عائد کی گئی ہے۔

پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری اور نجی دفاتر کو 50 فیصد ملازمین کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے اور ورچوئل موڈ کے ذریعہ تمام میٹنگ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ورک فرام ہوم کو زیادہ ترجیح دینے پر زور دیا گیا ہے۔

ریاستی حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے دوران کم سے کم دو لوگوں کو سیاسی جلسہ و جلوس میں شرکت کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ جلسہ و جلوس میں شرکت کرنے والوں کو کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ لوگوں سے گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی گئی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا بھی انتباہ کیا ہے۔

Last Updated : Jan 3, 2022, 4:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.