مغربی بنگال حکومت نے گذشتہ روز مالی برس 2022۔23 کے لیے بجٹ پیش کیا۔ ریاستی بجٹ میں پہلے سے ہی جاری مختلف فلاحی اسکیموں کے لیے مزید اضافی فنڈ مختص کیے گئے ہیں۔ Mamata Govt Persent Budget
لکشمی بھنڈار اور سواستو ساتھی بیوہ پینشن کا لیے اضافی فنڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بجٹ میں الیکڑک گاڑیوں کے لیے خصوصی رعایت دینے کی بات کہی گئی ہے۔ مالی برس 2022_23 کے لیے پیش کیے گئے بجٹ میں الیکڑک گاڑیوں کے لیے روڈ ٹیکس اور رجسٹریشن فی معاف کرنے کی تجویز ہے۔ دوسری جانب اپوزیشن بی جے پی نے بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔ اور اسمبلی کے باہر نعرے بازی بھی کی اور بی جے پی کے دو رکن اسمبلی کی معطلی کے خلاف احتجاج بھی کیا۔
بی جے پی رہنما شبھیندو ادھیکاری نے کہاکہ آج کا بجٹ گمراہ کن ہے۔ مرکز کی فلاحی اسکیموں کے نام بدل کر اسے ریاستی اسکیم بتایا جارہا ہے۔
اس سلسلے میں وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہاکہ ان کے پاس واک آؤٹ کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔ 'واک آؤٹ ناٹ ورک آؤٹ' وہ لوگ کام نہیں کرتے ہیں ان میں کام کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔ اسمبلی میں خواتین اپنی باتیں رکھتی ہیں تو ان کو برداشت نہیں ہوتا ہے۔ ہمارا مقابلہ وہ کبھی نہیں کر سکتے ہیں۔ آج خاتون وزیر مالیت کے طور پر چندریما بھٹاچاریہ بجٹ پیش کر رہی تھی اس دوران ان کو بہت پریشان کیا گیا جو افسوس ناک ہے۔
مزید پڑھیں: