مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکھڑ نے وزیر اعظم نریندر مودی سے نئی دہلی میں منگل کو ملاقات کی۔
مسٹر دھنکھڑ کے گذشتہ ماہ گورنر کا عہدہ سنبھالنے کے بعدوزیراعظم کے ساتھ یہ ان کی پہلی سرکاری ملاقات ہے۔ راج بھون کے ذرائع کے مطابق مسٹر دھنکھڑ اور مسٹر مودی کے درمیان یہ ملاقات تقریباً ایک گھنٹے کی رہی۔
مسٹر دھنکھڑ گذشتہ رات کولکاتا سے نئی دہلی پہنچے اور ہوائی اڈے سے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(ایمس)پہنچ کر بی جے پی کے سینئر رہنما ارون جیٹلی کی عیادت کی۔ انہوں نے ان کی بیوی، بیٹے اور بیٹی سے ملاقات کی۔ انہوں نے مسٹرجیٹلی کے جلد صحتیاب ہونے کی دعا کی۔