ETV Bharat / state

مغربی بنگال کے گورنرجگدیپ دھنکر دہلی کیلئے روانہ - etv bharat urdu

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر ایک بار پھر دہلی کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔ راج بھون کے ذرائع کے مطابق گورنر دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کریں گے۔

مغربی بنگال کے گورنرجگدیپ دھنکر دہلی کیلئے روانہ

author img

By

Published : Aug 10, 2021, 10:12 PM IST

سیاسی حلقوں کے مطابق ترنمو ل کانگریس نے ان پر حوالہ کیس میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔

بنگال بی جے پی کے کچھ لیڈران گورنر کے منفی رویے کی وجہ سے برہم ہے۔

سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ گورنر اسی معاملے میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کریں گے۔

گزشتہ مہینے جولائی میں بھی انہوں نے دہلی کا دورہ کیاتھا۔

گورنر دہلی روانہ ہونے سے قبل شوبھیندو ادھیکاری سے انہوں نے راج بھون سے ملاقات کی۔

انہوں نے گورنر سے درخواست کی کہ”کھیلا ہوبے کے پروگرام کی تاریخ کو تبدیل کرنے کیلئے فوری کارروائی کی جائے۔

شوبھیندو کے مطابق 16 اگست بدنام زمانہ کلکتہ فسادات کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس خونی دن کو نہیں منایا جانا چاہیے۔

17 جولائی کو گورنر نے دہلی کا دورہ کیا تھا۔اس درمیان انہوں نے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے بعد ہونے والے تشدد کے واقعات پر تفصیل سے رپورٹ پیش کی تھی۔

مگر حوالہ کیس میں ان کا نام آنے کے بعد وہ اس وقت بیک فٹ پر آگئے ہیں۔

گزشتہ مرتبہ انہوں نے دہلی جاتے وقت لکھا تھا کہ کام کرتے رہے اور نتیجہ کی امید نہیں رکھو۔

مزید پڑھیں:گورنرکی ممتا پر تنقید

مغربی بنگال اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شوبھیندو ادھیکاری نے گورنر سے ملاقات کرکے ریاستی حکومت سے شکایات کی۔

اس سے قبل گورنر نے شوبھیندو ادھیکاری کی بیمار والد ہ کی اسپتال میں جاکر عیادت کی تھی۔

یواین آئی۔نور

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.