ETV Bharat / state

گورنر کی ریاستی الیکشن کمشنرسے ملاقات

ریاستی گورنرجگدیپ دھنکر نے ریاست میں بلدیاتی انتخابات آئندہ ایک دو مہینے کے اندر کرانے کے لئے ریاستی الیکشن کمشنرسے ملاقات کی۔

ریاستی الیکشن کمشنر اور گورنر کے درمیان میٹنگ

author img

By

Published : Feb 28, 2020, 8:23 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 9:39 PM IST

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے اگلے چند ایک دو مہینے میں ہونے والے میونسپلٹی انتخابات کے پیش نظر ریاستی الیکشن کمشنر سورو کمار داس کو راج بھون طلب کرکے نصف گھنٹے تک میٹنگ کی۔

اطلاعات کے مطابق ریاستی الیکشن کمیشن نے گورنر کو یقین دلایا کہ تمام سیاسی جماعتوں کا اعتماد حاصل کرنے کے بعد انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا اور پرامن ماحول میں انتخابات منعقد کرانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔

ریاستی الیکشن کمشنر اور گورنر کے درمیان میٹنگ
ریاستی الیکشن کمشنر اور گورنر کے درمیان میٹنگ

میٹنگ کے بعد گورنر نے بیان جاری کرتے ہوئے ووٹروں سے اپیل کہ پرامن ماحول میں انتخابات کےلئے کمیشن کا ساتھ دیں اور بلاخوف اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔

گورنر نے اپنے بیان میں کہا کہ ریاستی الیکشن کمیشن نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ پرامن انتخابات کےلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی اس لئے دستوری حق کا استعمال کرتے ہوئے کلکتہ کو بہترین شہر بنانے کیلئے اپنے حق کا رائے دہی کااستعمال کریں ۔

خیال رہے کہ ممتا حکومت نے الیکشن کمیشن کو اپریل کے پہلے دو ہفتے میں کلکتہ اور ہوڑہ میونسپل انتخابات مکمل کرانے کی تجویز بھیجی ہے۔دوسری جانب بی جے پی نے اپریل کے آخر میں انتخابات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوں کہ مارچ تک مائیک کے استعمال پر پابندی عاید ہے اس لئے انتخابات کی تیاریوں کےلئے کچھ وقت دیا جائے ۔دوسری جانب ممتا حکومت چاہتی ہے کہ رمضان سے قبل انتخابات مکمل ہوجائیں۔

بی جےپی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر ریاستی پولس کی نگرانی میں انتخابات کرائے جائیں گے پرامن اور آزادانہ انتخابات کا امکان نہیں ہے اس لئے مرکزی فورسیس کی موجودگی میں انتخابات کرائے جائیں ۔

ریاستی الیکشن کمیشن نے آل پارٹی میٹنگ جلد ہی بلانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات آزادانہ ، منصفانہ اور پرامن طریقے سے کرانے کیلئے سبھی سیاسی پارٹیوں کی رائے معلوم کی جائے گی ۔ سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں نے اگر کوئی تجویزیں سامنے رکھیں تو ان پر عمل کیا جائے گا ۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 9:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.