مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے بیرکپور کے تاریخی گاندھی گھاٹ پر بابائے قوم گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پولیس کی نااہلی کے سبب ریاست میں لاء اینڈآرڈر مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہاکہ مجھے سمجھ میں آرہا ہے کہ میں کس ریاست کا گورنر ہوں ۔مجھے بے حد افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ پولیس کی نااہلی کے سبب ریاست کے تمام اضلاع میں لاء اینڈآرڈر کی صورتحال ابتر ہے۔
گورنر جگدیپ دھنکر نے ریاستی وزیر ، ریاستی داخلہ سکریٹری اور میڈیا کے سامنے بیرکپور پولیسن کمشنر منوج ورما کی زبردست پھٹکار لگائی ہے۔
جگدیپ دھنکرنے کہاکہ مغربی بنگال میں پولیس انتطامیہ کی نااہلی کے سبب تمام اضلاع میں پرُتشدد مظاہرے ہو رہے ہیں۔ پولیس انتظامیہ ان مظاہروں اور اس میں حصہ لینے والے لوگوں پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ پولیس آ خر کرکیا رہی ہے کہ لاء اینڈ آرڈر میں بہتری آنے کے بجائے میں خرابی آ تی جارہی ہے۔
پولیس کمشنر منوج ورما پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ شمالی 24 پر گنہ ضلع کے تمام پولیس اسٹیشنوں کو لاء اینڈ آرڈر میں بہتر ی کے لیے سخت قدم اٹھانے کی ضرورت ہے اگر وہ نہیں کرسکتے ہیں تو پولیس اہکاروں کے خلاف کارروا ئی کی جائے ۔
انہوں نے پولیس کمشنر کو ہدایت دی کہ پرُتشدد واقعات میں ملوث افراد کی ایک فہرست تیار کرکے سکریٹریٹ بلڈنگ بھیجے اگر وہاں سے کارروائی کی کوئی ہدایت نہیں ملتی ہے تو میں خود اس سلسلے میں اعلیٰ افسران سے بات چیت کروں گا۔
گورنر نے کہاکہ مغربی بنگال کا گورنر ہوں۔ لیکن مجھے یہ بات سمجھ نہیں آ رہی ہے کہ ریاستی پولیس اور کولکاتا پولیس کے اعلیٰ افسران کو کیا ہوگیا ہے کہ وہ لاء اینڈ آ رڈر کو سنبھال نہیں پا رہے ہیں۔ ان سے یہ کام نہیں ہو پا رہا ہے تو ان کی جگہ نئے افسران کو بحال کیاجائے ۔